جوہرآباد بائی پاس کی تعمیر نو کا کام شروع


بائی پاس کی تعمیر کا کام شروع ہونے کے موقع پر جوہرآباد کے کونسلرز

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں دو کرڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے بائی پاس روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا‘ حکومت پنجاب نے اس اہم شاہراہ کی تعمیر کی منظوری صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا کی استدعا پر دی تھی۔ منصوبہ کے تحت یہ اہم سڑک مظفر گڑھ روڈ سے شروع ہو گی اور شہر کو بائی پاس کرتے ہوئے ضلع کونسل کمپلیکس کے نزدیک خوشاب ‘ جوہرآباد روڈ سے ملائی جائے گی۔ صوبائی وزیر ملک آصف بھا نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے جوہرآباد کے مکینوں کو تمام ممکنہ سہولیات مہیا کرنے اور شہر کو پنجاب کا ماڈل سٹی بنانے کا عزم کر رکھا ہے جوہرآباد شہر میں فراہمی آب کا نظام بہتر بنانے کیلئے گلیوں اور محلوں میں بوسیدہ پائپ لائنیں تبدیل کرنے کیلئے بھی چار کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی جا چکی ہے۔ میری کوشش ہے کہ ان فنڈز کا جلد از جلد اجراء یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پینے کے پانی کے حصول میں حائل مشکلات دور کی جا سکیں۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
جوہرآباد بائی پاس کی تعمیر نو کا کام شروع جوہرآباد بائی پاس کی تعمیر نو کا کام شروع Reviewed by Khushab News on 8:34:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.