سوموار 23 جنوری 2017 ،ضلع خوشاب کی خبریں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محلہ شلولیانوالہ مٹھہ ٹوانہ میں 16سالہ لڑکی مسماۃ شازیہ دُختر شاہ محمد نے کیڑے مار سپرے پی لیا‘ دیکھتے ہی دیکھتے اس کی حالت بگڑ گئی اُسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہراباد پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کیا اور اب اُس کی حالت بتدریج سنبھل رہی ہے۔ ابھی تک زہریلی دوائی پینے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث دو زیر حراست ملزمان ضیاء الرحمن اور محمد ارشد سکنائے بہاولنگر سے دورانِ تفتیش اُن کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ دو تیس بور پسٹل برآمد کئے ہیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے منشیات کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران سہگل چوک میں چھاپہ مار کر سجراء کالونی کے رہائشی شراب فروش شمشاد جارج مسیح کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے پولیس نے ملزم شمشاد کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر51ایم بی میں ایک اوباش نوجوان انتظار حسین نے ایک شادی شدہ خاتون مسماۃ عشرت فاطمہ کو بے آبرو کر دیا‘ سٹی پولیس جوہرآباد نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 452اور376ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق عشرت فاطمہ کا خاوند مدثر اقبال بیکری پر کام کرتا ہے وہ رات کے وقت گھر میں موجود نہیں تھا اس دوران ملزم زبردستی گھر میں داخل ہوا اور عشرت فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار جوہرآباد کے وکلاء نے بار کے سابق صدر محمد اعظم جنجوعہ ایڈووکیٹ کیخلاف تھانہ صدر جوہرآباد میں مقدمہ کے اندراج پر ہڑتال کر دی‘ پیر کے روز کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے مقدمات کی پیروی کیلئے آنیوالے سائلوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ بار کے سابق صدر اعظم جنجوعہ کیخلاف درج کیا جانیوالا مقدمہ فی الفور خارج کیا جائے۔ یاد رہے کہ صدر پولیس جوہرآباد نے محمد اعظم جنجوعہ ایڈووکیٹ اور اسکے ساتھیوں کیخلاف پولیس مزاہمت اور زیر حراست ملزم کو چھڑانے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ 
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

;
سوموار 23 جنوری 2017 ،ضلع خوشاب کی خبریں سوموار 23 جنوری 2017 ،ضلع خوشاب کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:30:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.