جمعہ 20 جنوری 2017 ضلع خوشاب کی خبریں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریجن میں 103 پرائمری سکولوں کا نظام جدید بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے اقدامات شروع
ارلی چائلڈ ایجوکیشن پروگرام کے دوسرے مرحلے میں ضلع سرگودھا 34،بھکر 28،خوشاب 27اور میانوالی کے 14سکول منتخب،2کروڑ روپے کا فوری اجرا یقینی بنانے کیلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو گائیڈ لائن موصول
ریجن میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن پروگرامکے فیز ٹو کے تحت 103سرکاری پرائمری سکولوں میں ابتدائی تعلیم کے نظام کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایک سال سے زیر التواء اس منصوبے کے تحت سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 1ہزار سکولوں کیلئے 19کروڑ66لاکھ 21ہزار روپے کے فنڈز کا فوری اجرا یقینی بنانے کیلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ضروری گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے جن میں سرگودھا ڈویژن کے 103سکول بھی شامل ہیں جن کیلئے 2 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔ ضلع سرگودھا میں 34،بھکرمیں 28،خوشاب 27اور میانوالی کے 14پرائمری سکولوں کو منتخب کر کے ان کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میانوالی روڈ پر پاک کویت ٹیکسٹائل ملز کے نزدیک ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے سات سالہ بچی مسکان دُختر خدا بخش کو ٹکر مار دی‘ جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ہڈالی میں ایک معمر شخص محمد عالم مکان کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا‘ پچپن سالہ محمد عالم ولد عطا محمد اپنے مکان کی چھت پر کام کر رہا تھا کہ چکرا کر نیچے آ گرا۔ اُسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ دریں اثناء غریب کالونی جوہرآباد میں ایک چالیس سالہ خاتون ظہیر فاطمہ زوجہ مرید حسین بلندی سے گر کر زخمی ہوگئی ظہیر فاطمہ کو بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع کنڈ میں چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر ٹرک ڈرائیور محمد خان اور کنڈیکٹر محمد یونس سے گن پوائنٹ پر دو موبائل فون اور تین ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ صدر پولیس جوہرآباد نے ڈاکوؤں کیخلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں ملا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کی ریونیو ریکوری پوزیشن کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر خوشاب بہزاد عادل کی زیر صدارت ڈی سی او کمپلیکس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عاصمہ اعجاز چیمہ ‘ اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد محمد کلیم‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ مہر احمد زیب سمیت دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاسمیں ریونیو افسران نے ریکوری رپورٹ پیش کرتے ہوئے ڈی سی او خوشاب کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو ریکوری کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں اور سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے۔ اس ضمن میں کسی بھی سطح پر غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیاتی اداروں کے اثاثہ جات کی تقسیم کے سلسلہ میں اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر بہزاد عادل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اے ڈی ایل جی چوہدری اعجاز اور ضلع بھر کے بلدیاتی اداروں کے چیف افسران نے شرکت کی۔ اجلاسمیں چیف افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بلدیاتی اداروں کے اثاثہ جات کے حوالے سے مفصل رپورٹیں پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی توانائیاں بلدیاتی نظام کو بطریق احسن چلانے کیلئے بروئے کار لائیں۔ اُنھوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے تمام دستیاب وسائل سے استفادہ کرنا ہوگا۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد طارق جاوید نے شبیر کالونی کے رہائشی منشیات فروش محمد یوسف ولد علاؤالدین کو جرم ثابت ہونے پر 21ماہ قید سخت اور 13ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ خوشاب پولیس نے ملزم محمد یعقوب کو گرفتار کر کے اُس سے منشیات برآمد کی تھی اور اس کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت چالان مرتب کر کے فاضل عدالت کو بھجوایا تھا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب بہزاد عادل نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی عمارات کا فوری طور پر جائزہ لیں اور خطرناک عمارتوں کو گرا دیا جائے۔ وہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں سی او ایجوکیشن عطاء اﷲ شاہ ‘ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نادیہ شفیق‘ مہر امجد بشیر‘ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ‘ڈپٹی
ایجوکیشن آفیسرز اور محکمہ بلڈنگ کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں طلباء اور اساتذہ کی حاضری ‘ نئے طلباء کے داخلے اور تعلیمی اداروں کی عمارات اور ان میں دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے ‘ غیر حاضر اساتذہ کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ بچوں کے ایڈمشن کیلئے مقررہ اہداف کو ہر صورت میں پورا کیا جائے اور اس میں کوتاہی کے مرتکب افراد کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بلڈنگ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں کی عمارات کا فوری طور پر سروے کریں اور خطرناک عمارات کی نشاندہی کر کے اُنھیں گرا دیا جائے تاکہ کسی قسم کے نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈپٹی کمشنر نے گرلز پرائمری سکول ڈیرہ احمد شاہ کلیرا اور بھان اُمید علی ورک کی بندش کا سختی سے نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ ان سکولوں کو فوری طور پر تدریسی عمل کو بحال کیا جائے۔ 
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

;
جمعہ 20 جنوری 2017 ضلع خوشاب کی خبریں جمعہ 20 جنوری  2017 ضلع خوشاب کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.