منگل 31 جنوری 2017 کی خبریں

حمزہ شہباز ضلع کونسل کے اجلاس میں شریک ہونگے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیاتی نظام کی بحالی پسماندہ علاقوں کے مکینوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے،چیئرپرسن ضلع کونسل سمیراملک کاچک چھبیس ایم بی میں خطاب،دورافتادہ اورپسماندہ علاقوں کے مکینوںں کوبلدیاتی نظام کے ثمرات سے پوری طرح مستفیدکرنے کیلئے تمام توانائیاں برو ئیکا رلاؤں گی،سمیراملک۔انہوں نے مزید کہا کہ ممبرانِ ضلع کونسل کی مخلص اوردیانتدارٹیم میر ے ساتھ ہیں میراہرقدم علاقہ اورعوام کی بہتری کیلئے ہی اٹھیگا۔چک بائیس ایم بی تاقادرآبادسڑک کوکارپٹ روڈکے منصوبہ میں شامل کرلیاگیاہے،پچاس لاکھ روپے کے اس منصوبہ پربہت جلدکام شروع ہوگا،تمام ڈیرہ جات اوردورافتادہ علاقوں میں بجلی کی سکیموں کیلئے سروے کرایاجارہاہے،کوئی بھی علاقہ بجلی سے محروم نہیں رہیگا۔اس موقع پر سمیرا ملک نے دعوی کیا کہ حمزہ شہباز شریف ضلع کونسل خوشاب کے آئیندہ اجلاس میں خود شریک ہونگے۔ قومی اسمبلی کے رکن ملک عزیرخان اورضلع کونسل کے وائس چیئرمین ملک مسعودنذیراعوان بھی موجود تھے۔
پیک امتحان کا بائیکاٹ کرنا ہوگا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اساتذہ کو ان کا حق ملنے تک احتجاج جاری رہیگا‘ امتیاز اعوان 249پیک کے زیر اہتمام امتحانات کا بائیکاٹ کرنے کیلئے اساتذہ کو متحد ہو نا ہوگا‘ شوکت حیات متحدہ محاذ اساتذہ خوشاب کے صدر ملک محمد امتیاز اعوان او رجنرل سیکرٹری شوکت حیات شاہی نے کہا ہے کہ جس ملک کے معمار قوم حقوق کے حصول کے لئے سڑکوں پر ہوں اس ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ اساتذہ کے حقوق کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا۔پیک کے امتحانات کا بائیکاٹ کرنے کے لئے اساتذہ کو متحد ہو نااور اپنی قانونی جد و جہد کو مزید تیز کرنا ہوگا۔

سمیع الحق اعوان کیخلاف ایک اور پٹیشنر سامنے آگیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یوتھ کونسلرضلع کونسل خوشاب سمیع الحق نااہلی کیس میں(ن) لیگ کے ہارنیوالیعبدالغفارجسرہ نیبھی پٹیشن دائرکردی:الیکشن ٹربیونل بھی جانے کا فیصلہ، قبل ازیں امیر حیدر سنگھا نے بھی سمیع الحق کیخلاف عمر میں ردو بدل پر ہائیکورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر کرکھی ہے۔

زرعی ادویات ڈیلر کیخلاف کارروائی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت محمدافضل کا اعوان ٹریڈرپرچھاپہ،چھ لاکھ اسی ہزار روپیمالیت ھزارروپیکی زائدالمیعادزرعی ادویات برآمد. پولیس نیاسسٹنٹ ڈارئریکٹرزراعت کی رپورٹ پراعوان ٹریڈزکے مالک آصف اعوان کیخلاف زائدالمیعادزرعی ادویات رکھنے پر مقدمہ درج کرلیا۔

قاتل کو سزائے موت
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد نوید الرحمن نے تھانہ قائدآباد کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ناصر علی شاہ کو سزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق ناصر علی شاہ نے ستمبر2015ء میں معمولی رنجش کی بنا پر تیس بور پسٹل سے فائرنگ کر کے ایک شخص محمد فیاض کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ قائدآباد پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔ 

چارہ کترنے والی مشین کی زد میں آکر بچہ زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) اعوان ٹاؤن جوہرآباد میں ایک چار سالہ بچہ فواد حسن ولد الطاف حسین چارہ بنانے والی مشین کے تیز دھار بلیڈوں کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا‘ چار سالہ فواد حسن اپنے گھر میں کھیلتے کھیلتے چارہ بنانے والی مشین کے پاس چلا گیا جس کے نتیجہ میں اُس کے دائیں ہاتھ کی تین اُنگلیاں کٹ گئیں‘ اُسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مضر صحت گوشت کی فروخت جاری ، انتظامیہ خاموش
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب و جوہرآباد میں میں مضر صحت گوشت کی فروخت جاری 249 بیماریاں پھیلنے لگیں 249 انتظامیہ خاموش۔قصابوں نے گھروں میں ہی ذبح خانے بنالئے، لائیوسٹاک کی جعلی مہریں لگانے لگے،ضلعی حکام موثر کارروائی کرنے میں ناکام۔لائیوسٹاک کی غفلت کے باعث مضر صحت اور لاغر جانوروں کی فروخت جاری، بیماریاں پھیلنے لگیں، قصاب مافیا نے گھر وں میں ہی سلاٹر ہاؤ س بنا لیے۔محکمہ لائیو سٹاک کی مہریں بھی قصاب مافیا خود لگانے لگ گیا۔ خوشاب لاغر اور مضر صحت گوشت کی بڑی منڈی بن گیا جہاں سے لاغراور مردہ گوشت پنجاب کے دوسرے بڑے شہروں کو بھیجا جاتا ہے۔مضر گوشت سے بیماریاں پھیلنے لگیں، متعدد بار شکایات کے باوجود محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ شہریوں ملک شفیق نائچ اور محمد نواز ربانی ودیگرنے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں لاغر اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنیوالوں کے خلاف فوری طورپر سخت کارروائی کی جائے اور سندرال روڈ پر بنے سلاٹر ہاؤ س کو چالو کیا جائے۔

مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ہسپتال میں دم توڑ گیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پیلووینس میں پانچ جنوری کو مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا سونا خان ولد غلام حسین جسرہ تین ہفتے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا‘ مقتول سونا خان کو معمولی تلخ کلامی کی بنا پر بابر ولد مہر علی ترکھان نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا جس کے بعد اُسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ نورپورتھل پولیس نے ملزم بابر ترکھان کیخلاف اقدام قتل کی دفعہ 324کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جو سونا خان کی موت کے بعد مقدمہ قتل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ 

انجمن تاجران جوہرآباد کے پینل کا اعلان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کے انتخابات 2017ء کیلئے جوہرآباد تاجر اتحاد نے اپنے پینل کا اعلان کر دیا‘ جوہرآباد تاجر اتحاد کے اعلان کے مطابق اُمیدواروں کے پینل کی تفصیل یہ ہے چیئرمین ذکاء اﷲ خان ‘ سرپرست اعلیٰ‘ محمد الطاف چغتائی سرپرست‘ چوہدری محمد اعظم گجر ‘ عبدالمجید خالد کوہلر‘ چیف آرگنائزر پروفیسر چوہدری عبدالخالق گجر‘ اے ڈی بھائی ‘ نائب صدر جنرل سید زاہد شاہ ‘ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ‘ چوہدری محمد عمران‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ظہیر‘ اسسٹنٹ سیکرٹری عامر اسلام‘ صدر محمد عثمان جنجوعہ‘ سینئر نائب صدر اسلم شاہ پیرزادہ ‘ جنرل سیکرٹری رانا سلیم اﷲ‘ ایڈیشنل سیکرٹری رانا محمد خالد ‘ سیکرٹری اطلاعات باؤ عرفان رسول‘ فنانس سیکرٹری رانا ظفر اقبال‘ آفس سیکرٹری راشد محمود مغل ‘ نائب صدر مین بازار حافظ محمد مسعود ‘ نائب صدر کالج بازار ملک سلیم اعوان ،نائب صدر نیا لاری ادا عبدالستار طارق‘ نائب صدر پرانا لاری اڈا چوہدری مشتاق گجر‘ نائب صدر فوارہ چوک مرزا نیاز بیگ‘ نائب صدر غلہ منڈی محمد جاوید ‘ نائب صد در اُردو بازار میاں عرفان بابر اور نائب صدر ٹرنک بازار عنصر علی ‘ مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کے الیکشن کمشنر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ انتخابی شیڈول کے مطابق اُمیدواروں کے پینلوں کے کاغذات نامزدگی دو فروری کو وصول کئے جائیں گے‘ کاغذات کی جانچ پڑتال تین فروری کو ہو گی جبکہ چار فروری کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے۔ اُنھوں نے بتایا کہ پینلوں کی حتمی فہرست پانچ فروری کو آویزاں کی جائے گی اور اسی روز پینلوں کو انتخابی نشانات الاٹ ہونگے۔ انتخابات کی صورت میں پولنگ 20فروری کو صبح آٹھ تا چار بجے سہہ پہر سرور شہید چوک جوہرآباد میں ہو گی بلا مقابلہ انتخابات کی صورت میں بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے عہدیداروں کا اعلان دو فروری کی شام کو ہی کر دیا جائے گا۔ 
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

منگل 31 جنوری 2017 کی خبریں منگل 31 جنوری 2017 کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:12:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.