جمعہ 6 جنوری 2107 ضلع خوشاب کی خبریں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) اسلام آباد ہائی کورٹ کے بنچ نے امیر حیدر سنگھا کی جانب سے الیکشن کمیشن کو سمیرا ملک کی بطور چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب نوٹیفیکیشن روکنے کی دائر درخواست نئے بنچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو بھیجتے ہوئے نمٹا دی ، واضح رہے کہ امیر حیدر سنگھا کی جانب سے معروف وکیل احمد رضا قصوری کی قیادت میں وکلا کی ٹیم پیش ہوئی اور سماعت کرنے والے جج جسٹس مسٹر اطہر من اللہ پر اعتراض کیا کہ ماضی میں وہ خدا بخش ٹوانہ کے وکیل رہ چکے ہیں ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں تقریبا تین ماہ سے زیادہ عرصہ بعدموسم سرما کی پہلی بارش ہوئی سارا دن وقفہ وقفہ سے بارش جاری رہی بارش ہونے سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ طویل خشک سالی سے شہری متاثر تھے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب موسمی بیماریوں سے نجات ملے گی جبکہ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی سی کانفرنس ہال میں ایک تعارفی اجلاس کا انعقاد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خوشاب بہزاد عادل نے کی ۔اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر محکموں کے سربراہان و افسران موجود تھے ۔اجلاس میں تمام افسران کا فرداً فرداً تعارف کروایا گیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور فرض شناسی سے انجام دیں اور اپنی اپنی کارکردگی بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہر پندرہ روز بعد تمام محکموں کے سربراہان پر مشتمل اجلاس کا انعقاد ہو گا ۔جس میں فرداً فرداً ہر محکمے کی کارکردگی کا بغور جائیزہ لیا جائیگا ۔انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے وقتاًفوقتاً آنے والی تمام ہدایات کو فالو کرنے اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب ایک ٹیم کی مانند ہیں اس لیے ایک دوسرے سے رابطے میں رھنا اشد ضروری ہے انہوں نے تمام افسران کو اپنے روپے میں مثبت تبدیلی لانے اور پہلے سے زیادہ دلچسپی کے ساتھ کام کرنے ہدایت کی تا کہ ہمارے ضلع سے حکومت کو ایک مثبت پیغام جائے ۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) جوہرٓباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات ایک کمسن طالبعلم جاں بحق اور خاتوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، پہلا حادثہ مظفر گڑھ روڈ پر موضع تیتری کے نزیک ہوا جہاں ایک تیز رفتار کار نے سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے چوتھی جماعت کے طالبعلم علی حسن کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،کار کا نامعلوم ڈرائیور اسے خون مین لت پت چھوڑ کر فرار ہو گیا،دوسرا حادثہ ہڈالی کے قریب ہوا جہاں ایک موٹر سائیکل رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا ، حادثہ میں اٹھائیس سالہ عائشہ دختر عبدالجبار زخمی ہوئی،جوہرٓباد میں فیضی ہسپتال کے قریب بارش کے دوران موٹر سائیکل سلپ ہونے سے اکتیس سالہ محمد عرفان ولد احمد حسین زخمی ہوا ،جبکہ کٹھہ سگھرال کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، کار کا سٹیئرنگ لگنے سے ڈرائیورعبدالقادر ولد حاجی نزیر احمد زخمی ہوا ، خال�آباد کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار ظفر اقبال شدید زخمی ہو گیا ، ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے حادثات کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) صدر پولیس جوہرآباد نے چک نمبر63ایم بی کے ہائشی ایک شخص محمد افتخار کیخلاف ایک خاتوں مسماۃ شازیہ پروین کو زد و کوب کرنے اور اس کی عفت میں خلل دالنے کے الزام مین زیر دفعہ354ت پ مقدمہ درج کیا ہے ، ایٖ آئی آر کے مطابقفریقین کے بچوں کے مابین لڑائی ہو رہی تھی ، شازیہ پروین اپنے بچوں کو چھڑانے کیلئے گئی تو ملزمافتخار نے اسے زدو کوب کیا جس کے نتیجے میں اس کے کپڑے پھٹ گئے۔

محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

Khushab family seeking justice ----london by khushabnews

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) دفتر تعلقات عامہ جوہرآباد کے میڈیا انفارمیشن کوآرڈینیٹر رانا عبدلجبار کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں فیصل آباد کے علاقہ منصور آباد میں سپرد خاک کیا گیا ، نماز جنازہ میں محکمہ تعلقات عامہ کے ملازمین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
جمعہ 6 جنوری 2107 ضلع خوشاب کی خبریں جمعہ 6 جنوری 2107 ضلع خوشاب کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:36:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.