سال 2016 میں پولیس کی کارکردگی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سال 2016خوشاب پولیس کی کاروائی کل 08گینگ ، 376مجرمان اشتہاری 90عدالتی مفروران گرفتار، 12.434کلوگرام ہیروئن ،149.595کلوگرام چرس اور 3519لیٹر شراب برآمد کرلی گئی ۔وقاص حسن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایات کے مطابق خوشاب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سال 2016میں خوشاب پولیس نے کل08گینگز گرفتار کئے ۔ 376مجرمان اشتہاری اور 90عدالتی مفروران گرفتار کئے ، منشیات فروشان کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 12.434کلوگرام ہیروئن ، 149.595کلو گرام چرس اور 3519لیٹرشراب برآمد کی ۔اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سال 2016میں کل 30رائفلیں ،101بندوقیں ،16ریوالور،344پسٹل ،06کاربین اور 2004کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ مقدمات درج کر کے چالان عدالتوں میں بھجوائے ۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کے 304مقدمات ،لاؤڈ سپیکرایکٹ کے تحت 181مقدمات ،خلاف ورزی عارضی رہائش آرڈیننس اور وال چاکنگ آرڈیینس کے متعدد مقدمات درج کئے گئے ۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
;
سال 2016 میں پولیس کی کارکردگی سال 2016 میں پولیس کی کارکردگی Reviewed by Khushab News on 8:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.