ایک ارب 95 کروڑ کے فنڈ صرف ایک شہر کو


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب شہر بہت جلد مسائل سے نجات پالے ملک آصف بھا۔میونسپل کمیٹی کو ایک ارب 95کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ ہو چکا،صوبائی وزیر آثار قدیمہ ملک محمد آصف بھاء نے کہا ہے کہ خوشاب بہت جلد مسائل سے نجات پالے گا۔ حکومت بلدیاتی اداروں کو خودمختار بنانے کیلئے تمام وسائل برؤئے کار لارہی ہے پنجاب حکومت کی جانب سے بہت جلد ایک ارب 95کروڑ روپے کے فنڈز میونسپل کمیٹی کو فراہم کیے جائیں گے جس کے بعد خوشاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ وہ گزشتہ روز کونسلروں کے اجلاس میں خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی خوشاب حاجی ملک ایوب بھا،وائس چیئرمین سردار عامر خان بھی موجو دتھے۔ صوبائی وزیر نے واٹر سپلائی سکیم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر کونسلرز نے شہر میں جاری گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ گیس کمپریسر ز کے مسئلے پر بھی غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ سینیٹر غوث نیا زی اور چیئر پرسن ضلع کونسل سمیرا ملک کی شاورت سے لا ئحہ عمل اختیار کیا جائے گا تاکہ اہل شہر کو ریلیف مل سکے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خوشاب اور جوہرآباد میں پانی کے نئے پائپ لائن بچھانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے 22 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کردیے ہیں جس کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں اور چند دنوں میں کام شروع ہو جائے گا اور پانی کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

ایک ارب 95 کروڑ کے فنڈ صرف ایک شہر کو ایک ارب 95 کروڑ کے فنڈ صرف ایک شہر کو Reviewed by Khushab News on 8:14:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.