ہائی کورٹ نے ڈی پی او کو طلب کرلیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شہری کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نتھوکہ کو طلب کر لیا ، تفصیلات کے مطابق خوشاب کے ٹرانسپورٹر اور کاروباری شخصیت حاجی فخرحسین اعوان نے لاہور ہائی کورٹ میں ڈی پی او خوشاب کے خلاف استدعا کی تھی کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ خوشاب میں خلاف ضابطہ اور من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس الزام پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اس کا فیصلہ 2014میں میں سیشن کورٹ میں ہو چکا تھا ان حالات وواقعات کی روشنی میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے فخر اعوان کی رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے ڈی پی او خوشاب کو سولہ جنوری کو طلب کر لیا۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
ہائی کورٹ نے ڈی پی او کو طلب کرلیا ہائی کورٹ نے ڈی پی او کو طلب کرلیا Reviewed by Khushab News on 11:05:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.