بدھ 4 جنوری 2107 کی خبریں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چور نجی ٹاور سے بیٹریاں لے اڑے۔تھانہ مٹھہ ٹوانہ کے علاقے نئی ڈھوکڑی سے ملحقہ نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے چوروں نے ایک لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی 12 بیٹریاں چرا لیں۔تھانہ مٹھہ ٹوانہ کے علاقے نئی ڈھوکڑی سے ملحقہ نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے چوروں نے ایک لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی 12 بیٹریاں چرا لیں۔ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے چوکیدار محمد عمران کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے چو روں کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم کوئی سراغ نہیں مل سکا۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے مکینوں کو مقامی سطح پر پاسپورٹ بنوانے کی سہولت مہیا کرنے کیلئے جوہرآباد میں قائم کیا جانیوالا ریجنل پاسپورٹ آفس تماشائے محض بن گیا۔ بروقت پاسپورٹ کا حصول تو کجا لوگوں اپنے چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے بھی تین‘ تین گھنٹے لائنوں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ پاسپورٹ آفس میں سٹاف کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے اور یہاں صرف تین ملازم کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے آفس کے انچارج کو بساء اوقات خود سائلوں کو ٹوکن جاری کرنے کیلئے کاؤنٹرپر ڈیوٹی دینا پڑتی ہے۔اگر وزارت داخلہ اس پاسپورٹ آفس کو فعال بنانے میں مخلص ہے تو اُنھیں یہاں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تحفظ حقوق شہریاں جوہرآباد کے صدر ملک محمد نذیر اعوان نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر مہیا کرنے کے خوشنما اعلانات کئے جاتے ہیں لیکن عملی طور پر اُن میں کوئی پیشرفت نہیں ہوتی۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جوہرآباد میں قائم ہونیوالا پاسپورٹ آفس حکومت کا محض ایک نمائشی اقدام ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی تاجر مجیب الرحمن المعروف خان جوس والا انتقال کر گیا‘ مجیب الرحمن مقامی مارکیٹ میں منعقد ہونیوالی محفل نعت میں شرکت کیلئے گیا اور وہاں اُسے دل کا دورہ پڑا ۔ انھیں فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا مرحوم مجیب الرحمن کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا نمازِ جنازہ میں مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کے عہدیداروں اور تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرا دنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم شفیق خان اور عزیز خان کے بھائی تھے۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے سینئر ڈسپنسر حاجی محمد صفدر کے والد انتقال کر گئے‘ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیاگیا۔ نمازِ جنازہ میں محکمہ صحت کے افسران و ملازمین سمیت علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کامنواحی گاؤں ہموکہ میں ایک اوباش شخص ندیم ترکھان نے ایک چودہ سالہ لڑکے اسد علی کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا‘ سٹی پولیس جوہرآباد نے اسد علی کے والد غلام حسین کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 377ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق چودہ سالہ اسد علی اپنے گھر سے مسجد درس کیلئے جا رہا تھا کہ راستہ میں ملزم ندیم ترکھان نے اُسے پلنگ ٹھیک کرنے کے بہانے اپنی بیٹھک میں بلایا اور اسکے ساتھ زبردستی بدفعلی کی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے دو بھائیوں محمد رمضان اور شوکت پسران عطا محمد کیخلاف ذیشان حیدر قریشی کی ملکیتی کوسٹر کو نقصان پہنچانے اور اس کا راستہ روکنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں زیر دفعات 341‘ 427اور506ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ذیشان حیدر قریشی کی کوسٹر گلی سے گزرتے ہوئے ملزمان کے گھر جانیوالی تاروں سے ٹکرائی تھی اس رنجش کی بنا پر گذشتہ روز ملزمان آتشیں اسلحہ اور ہنٹروں سے مسلح ہو کر آ گئے اور کوسٹر نمبری C 2026کے شیشے توڑ دیئے‘ منع کرنے پر کوسٹر ڈرائیور ذیشان حیدر قریشی کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میانوالی روڈ پر ہڈالی کے نزدیک ٹریکٹر اور کار کے خوفناک تصادم یں بلاک نمبر6کا رہائشی محکمہ صحت کا ملازم حماد اشرف زخمی ہو گیا‘ حماد اشرف دیہی مرکز صحت ہڈالی میں تعینات تھا وہ اپنی کار پر ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ اسے سامنے سے آنیوالے ٹریکٹر نے ٹکر ماری‘ حماد اشرف کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
بدھ 4 جنوری 2107 کی خبریں بدھ 4 جنوری 2107 کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:44:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.