وادی سون میں ڈاکو راج


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کے مطابق پیل موڑ کے قریب سرشام سات بجے نامعلوم ڈاکو ناکہ واردات کے دوران درجن کے قریب گاڑیوں کے ڈرائیور اور مسافروں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے رہے تفصیل کے مطابق پیل موڑ کے قریب پانچ مسلح ڈاکو مین روڈ بلاک کرکے متعدد گاڑیوں کے ڈرائیور اور مسافروں کو اتار کر تلاشی کے دوران تقریبا دولاکھ کے لگ بھگ نقدی اور موبائل فونز چھین لئے ایک ڈبل ڈور ڈالہ کو نقدی نہ دینے پر اس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ڈرائیور اور ساتھ بیٹھے معجزانہ طور پر بچ گئے لوٹ کر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بعد میں پیٹرولنگ پولیس اور تھانہ کٹھہ ،نوشہرہ کی پولیس دوران گشت پہنچ گیءں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران پیل اور جابہ میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہوچکی ہیں جنکا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے شہریوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔سوڈھی جے والی وادی سون سے نمائندہ خصوصی شبیر مغل کے مطابق چامبل موڑ اور دربارباباسلطان مہدی کے گردونواح میں ڈاکہ زنی کی واردات آج علی الصبح وادی سون میں چامبل موڑاوردربارباباسلطان مہدی کے قریب ڈاکہ زنی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکوؤں نے متعددگاڑیوں کولوٹا،اورہزاروں روپے اورقیمتی موبائلز لے کرفرارہوگئے جس میں سوڈھی جے والی کے رہائشی ملک نیاز احمد سے ڈاکوؤں نے مبلغ29000 روپے کیش اور قیمتی موبائل فون بھی لوٹ لیاگیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
وادی سون میں ڈاکو راج وادی سون میں ڈاکو راج Reviewed by Khushab News on 7:50:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.