ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا بجٹ صرف مریضوں کےلیے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر خوشا ب بہزاد عادل نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا بجٹ صرف پیشنٹ ویلفیئر کے لیے خرچ ہو گا انہوں نے ہیلتھ اتھارٹی کے ضلعی حکام کو ہدایت کی کہ د ستیا ب وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ،ہسپتال کی دیواریں ،چھتیں ،لائٹیس اور دیگر ضروری مشنیری ایکو پینٹس کی تنصیب کروائی جائے ۔بہزاد عادل ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس میں ایگزیکٹو چیف آفیسر ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود قاضی ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،ایم ایس صاحبان اور میڈیکل افسران اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ رشید احمد چٹھہ موجود تھے ۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے بریفنگ دیتے ہوئے ہیلتھ کونسل کی کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ کونسل کے تحت اب تک 78 لاکھ 69 ہزار ایک سو 65 روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں لانڈری پلانٹ کی تکمیل کر دی گئی ہے جبکہ سول ورک ،ریکس ،بیڈز اور بیڈ سائیڈ لاکرز اور دیگر کام زیرتکمیل ہیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 14 سنٹیری ورکرز سات ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور 9 سٹریچر ویل چیئر ورکرز کو اگلے 6 ماہ کی تنخواہ دینے کے لیے 24 لاکھ 78 ہزار اور 240 رپے درکار ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے بیلنس رقم سے ضروری آلات اور ناگزیر کام کروانے کی بھی ہدایت دی ۔اجلاس میں میڈیکل افسران کی ایکسٹر ا ڈیوٹی کے عوض حکومت سے معاوضہ کی منظوری کی تجویز دی گئی قبل ازیں ڈپٹی کمشنر بہزاد عادل نے ہسپتال میں لانڈری پلانٹ کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے بتایا کہ لانڈری پلانٹ میں یکمشت 50 بیڈ شیٹس کی واشنگ کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔لانڈری پلانٹ میں ڈرائی اور پریس کرنے کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے 
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا بجٹ صرف مریضوں کےلیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا بجٹ صرف مریضوں کےلیے Reviewed by Khushab News on 7:44:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.