نجی تعلیمی اداروں کا فروغ تعلیم میں اہم کردار ہے، سمیرا ملک

&
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن محترمہ سمیرا ملک نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے شرح خواندگی کا گراف بلند کرنے اور فروغِ تعلیم کیلئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ اُنھیں چاہیے کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں۔ وہ سپیریئر کالج جوہرآباد میں طالبات کی سالانہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بعض تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی خبریں پڑھ کر ہر محب وطن شہری کا دل خون کے آنسو رویا ہے ‘ افسوس کا مقام ہے کہ تعلیمی اداروں میں جہاں نوجوانوں کی کردار سازی کی جاتی ہے وہاں منشیات کا استعمال ہو رہا ہے۔ موجودہ حالات میں حیاتِ انسانی کو جہاں دیگر بے شمار مسائل کا سامنا ہے وہاں منشیات کا استعمال اور اُس کے بدترین نتائج ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ہماری بد نصیبی ہے کہ ہمارے ملک میں منشیات کی لعنت نے لاتعداد گھرانوں کی معمول کی زندگی تباہ و برباد کر کے رکھ دی ہے بلکہ اس سے ہمارے قومی تشخص کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھا جائے ‘ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اس سلسلہ میں جہاں طلباء و طالبات کی سخت نگرانی کریں وہاں اپنی اداروں میں منشیات فروشوں یا اُن کے ایجنٹوں کو ہرگز داخل نہ ہونے دیں۔ اُنھوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اُن کو اس لعنت سے محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ اُن کے تابناک مستقبل کیلئے منشیات کی لعنت سے دور رہنا ناگزیر ہے۔ ضلع کونسل کی چیئرپرسن نے کہا کہ تعلیمی ادارے خواہ سرکاری ہوں یا پرائیویٹ سیکٹر کے وہ آغوش مادر کی حیثیتت رکھتے ہیں اسلئے ان اداروں کے تدریسی سٹاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی تمام توانائیاں قوم کے بہتر مستقبل کو روشن اور تابناک بنانے کیلئے بروئے کار لائیں۔ تقریب سے کالج کے پرنسپل نے بھی خطاب کیا اور ادارہ کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کی طرف سے مختلف خاکے بھی پیش کئے گئے۔ کالج کے پرنسپل نے محترمہ سمیرا ملک کو یادگاری شیلڈ بھی پیش 
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

;
نجی تعلیمی اداروں کا فروغ تعلیم میں اہم کردار ہے، سمیرا ملک نجی تعلیمی اداروں کا فروغ تعلیم میں اہم کردار ہے، سمیرا ملک Reviewed by Khushab News on 7:11:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.