جرائم پر قابو پانا پولیس کی اصل ذمہ داری ہے، ڈی آئی جی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی آئی جی سرگودھا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ جرائم کو جڑوں سے اُکھاڑنا اور مجرمان کی سرکوبی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی بھی سطح پر غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس ملازمین اپنی تمام توانائیاں جرائم کے خاتمہ اور عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بروئے کار لائیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او آفس کے کانفرنس ہال میں کرائمز میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر ڈی پی او خوشاب وقاص حسن‘ تمام سرکل افسران‘ ایس ایچ اوز اور تفتیش افسران موجود تھے ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نے ڈی آئی جی کو ضلع خوشاب میں جرائم کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ ضلع خوشاب میں پولیس کی کارکردگی اطمینان بخش ہے تاہم اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سماج دشمن عناصر کو غیر مسلح کرنا اور خطرناک اشتہاری ملزمان کو قانون کی گرفت میں لینا ضروری ہے۔ قبل ازیں جب ڈی آئی جی سرگودھا ڈی پی او آفس پہنچے تو وہاں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے اُنھیں گارڈ آف آنر پیش کیا بعد ازاں ڈی آئی جی ذوالفقار حمید نے ڈی پی او آفس میں زیر تعمیر
 کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔علاوہ ازیں ریجنل پولیس آفیسر صاحب سرگودھا ریجن سرگودھا نے ڈسٹرکٹ پولیس آٖفیسر خوشاب کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن خوشاب کی انسپکشن کی اور پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں کی بھی
 انسپکشن کی جسکو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید کیا کہ اب ضلع خوشاب پولیس کے زیر استعمال آن روڈ جتنی بھی گاڑیاں ہیں وہ تمام درست حالات میں کا م کر رہی ہیں جو کہ حوصلہ افزا بات ہے۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس لائن خوشاب میں پولیس ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

جرائم پر قابو پانا پولیس کی اصل ذمہ داری ہے، ڈی آئی جی جرائم پر قابو پانا پولیس کی اصل ذمہ داری ہے، ڈی آئی جی Reviewed by Khushab News on 8:42:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.