تھل سے وڈیرہ ازم کو ختم کردیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیاتی نمائندگان عوامی توقعات پر پورا اتریں،شاکربشیر
علاقہ تھل مسلم لیگ (ن) کا گڑھ،آئندہ الیکشن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ سیاست خدمت خلق کا دوسرا نام ہے ۔بلدیاتی اداروں کے فعال ہونے سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے ۔منتخب بلدیاتی نمائندگان عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں ۔بلدیاتی نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کی بھلائی اور معیارزندگی کو بہتر بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے تاکہ پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کی عوام میں احساس محرومی ختم ہو سکے ۔انشاء اﷲآئندہ الیکشن اپنی کارکردگی سے جیتیں گے ۔علاقہ تھل مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے یہاں کسی علاقائی گروپ یا دیگر جماعت کا کوئی وجود نہیں۔محمد خالد اعوان،لیاقت خان ،حافظ محمد صدیق،محمد عالم بھی موجود تھے ۔

محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

;
تھل سے وڈیرہ ازم کو ختم کردیا تھل سے وڈیرہ ازم کو ختم کردیا Reviewed by Khushab News on 7:59:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.