ہفتتہ 7 جنوری 2017 وادی سون کی خبریں



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی پولیس کی کارروائی منشیات فروش محمد حسین سے 1645گرام چرس برآمد کرلی اور موضع انگہ کے رہائشی محمد اقبال 
زرگر کو گیس ریفلنگ کرنے کے خلاف گرفتار کرلیا اور ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ سے نادرہ آفس کو بند کرنے پر وادی سون کی چھ یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور کونسلروں کی اہم میٹنگ ہوئی بلدیہ کی عمارت سے نادرہ آفس کو بے دخل کرنے پر یہاں کے شہریوں میں مایوسی کی لہر دوڑی ہوئی ہے اگرنادرہ آفس کو جوہر آباد خوشاب منتقل کیا گیا تو حصول شناختی کارڈ میںیہاں کے مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا ہوگا چیئرمین یو سی اوچھالی حاجی امجد محمود چیئرمین یو سی صدیق آباد تیمور سلطان چیئرمین یو سی مردوال ملک ہادی بخش چیئرمین یوسی کھوڑہ مولوی مشتاق احمد کو نسلر ملک محمد اعظم کونسلر محمد زبیر اور سماجی کارکن ملک محمد صادق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نادرہ آفس کے قیام کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ شہر میں سرکاری بلڈنگ کافی عرصہ سے خالی پڑی ہیں اور اسی طرح خالی زمینیں بھی ہیں اگر حکومت متبادل جگہ کے آڈر جاری کردے تو ہماری مشکل حل ہوسکتی ہے اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ڈی جی نادرہ اور وزارت داخلہ سے ملاقات کرکے نادرہ آفس کے قیام کیلئے گزارشات کی جائیں گی بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میٹنگ میں شریک کونسلر محمد اعظم اعوان نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں نادرہ آفس کو کسی دوسرے شہر میں منتقل نہیں ہونے دیں گے چاہے ہمیں اپنی جیب سے جگہ خرید کر بلڈنگ ہی کیوں نہ بنوانی پڑی ہم علاقہ کے مسائل کو حل کرانے کیلئے منتخب ہوئے ہیں ۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
;
ہفتتہ 7 جنوری 2017 وادی سون کی خبریں ہفتتہ 7 جنوری 2017 وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:47:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.