جمعہ 13 جنوری 2017 وادی سون کی خبریں



نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر نیئر عالم خان نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر تمام سرکاری ،نیم سرکاری نجی اداروں اور این جی اوز کی ایمبولینسزکی رجسٹریشن ریسکیو 1122خوشاب کے زیر سایہ جاری ہوچکی ہے جو کہ 31جنوری تک صبح نو بجے سے لیکر شام تین بجے تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ میری نگرانی میں ضلعی سنٹرل اسٹیشن خوشاب میں ڈیسک کاقیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں تمام ایمبولینسز کی رجسٹریشن کی جائے گی ایمبولینس کے مالکان ہمارے آفس میں ایمبولینس کی دستاویزات اور بیان حلفی جمع کرانے کے پابند ہونگے کوائف مکمل ہونے پر ریسکیو 1122کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا جس کے بعد وہ اپنی ایمبولینس کو حادثاتی مریضوں کی منتقلی کیلئے لا سکیں گے جن کا مکمل ریکارڈ ریسکیو 1122کے پاس محفوظ ہوگا اور بوقت ضرورت ان ایمبولینسز کو بڑے حادثات میں ایمر جنسی سروسز کیلئے جائے حادثہ پر زخمی افراد کو ریسکیوکیلئے طلب کیاجائے گا جس کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اعلی حکام کی ہدایت پولیس کا ایل پی جی ری گیس ری فلینگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا نوشہرہ کے مین بازار سے مختلف دوکانداروں کو چھاپوں کے دوران گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے جبکہ بعض دوکانداروں نے اپنی دوکانیں بند کردی تھیں ۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
جمعہ 13 جنوری 2017 وادی سون کی خبریں جمعہ 13 جنوری 2017  وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 6:48:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.