منگل 17 جنوری 2017 وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے نواحی قصبہ کلیال میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے محنت کش کا گھرجل گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ رات بجلی کی تاریں شارٹ ہونے سے محنت کش حبیب سلطان کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے تمام کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گھر میں تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا رات گئے تک علاقہ کے مکینوں نے اپنی مدد آپ آگ پر قابو پایا حبیب سلطان نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ چند ماہ بعد میر ی بیٹی کی شادی تھی جہیز کا سامان ،نقدی جمع پونجی سب کچھ ختم ہوگیا ہے اگر حکومت میری مالی مدد کرئے تو احسان مند ہونگا۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ممبر ضلع کونسل حادیہ ساجدنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو بھرپور ریلیف دے رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا خوشاب نوشہرہ سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ واٹر سپلائیوں کی بحالی سمیت ڈیرہ جات پر بجلی کی فراہمی احسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے اگر منفی سیاست کو فروغ دے کر روڑے نہ اٹکاتے تو آج ملک پاکستان مزید ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہماری پارٹی پر جھوٹے الزامات لگا کر ترقی کا راستہ روکا نہیں جاسکتا اور امن و ترقی کی راہ میں کسی کو روکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے انشااللہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں عوامی عدالت میں سرخرو ہونگے
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

منگل 17 جنوری 2017 وادی سون کی خبریں منگل 17 جنوری 2017 وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:30:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.