منگل 3 جنوری 2107 وادی سون کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محلہ مہرال میں چیئرمین ملک حاکم خان کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں گھر کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا اہل محلہ سمیت شہر کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چار گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیہ نوشہرہ کا تعارفی پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران نے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کی تعمیر وترقی اتفاق رائے سے کام کریں گے ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیہ نوشہرہ کی بلڈنگ سے نادرہ آفس کو بے دخل کرنے پر شہریوں نے نارہ آفس کے باہر احتجاج کیا کسان بورڈ کے صدر ملک اختر اسلام سابق کونسلر چوہدری نجم السلام ،حاجی محمد خان اور دیگر نے کہا کہ نادرہ آفس کو اگر بلدیہ کی بلڈنگ سے خالی کراکے جوہر آباد منتقل کیا گیا تو وادی سون کی عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہوگا کیونکہ یہاں سے جوہر آباد کا سفر سنگلاخ پہاڑوں کو عبور کرنے کے ساتھ وقت کا ضیاع اور رقم کا خرچہ ہوگا انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نادرہ آفس کو دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے بلڈنگ مہیا کی جائے یونین کونسل صدیق آباد کے کونسلر ملک اعظم اعوان نے کہا کہ اگر محکمہ کو اعتراض نہ ہواور رضا مند ہوتو ہم ملک میاں محمداعوان کے تعاون سے نادرہ آفس کو جگہ اور عمارت بھی تعمیر کراکے محکمہ کے حوالے کرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈاریکٹر نادرہ کو تحریری درخواست بھی کی ہے۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
منگل 3 جنوری 2107 وادی سون کی خبریں منگل 3 جنوری 2107  وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 10:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.