وادی سون منگل 31 جنوری 2017 کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
نوشہرہ پولیس نے ڈی پی او کی کھلی کچہری صرف اپنے خاص بندے مدعو کرلیے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب وقاص حسن کی نوشہرہ میں کھلی کچہری تھانہ نوشہرہ کی انتظامیہ نے مخصوص افراد کو دعوت دی بلدیاتی نمائندوں چیئرمین وائس چیئرمین کونسلروں اور وادی سون پریس کلب کے عہدیداروں کو نظر انداز کردیا وادی سون پریس کلب کے ممبران نے پولیس کے اس رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کھلی کچہری کا بائیکاٹ کیا وادی سون میں امن و امان کی صورتحال پر ڈی پی او خوشاب نے نوشہرہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں وادی سون کے تمام قصبات سے بلا تفریق افراد کو بلانے کا کہا گیا تھا لیکن مقامی پولیس نے اپنے منظور نظر افراد کو بلا کر سب اچھا کردیا یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی تھانہ نوشہرہ کے قریب ایک خونی ڈکیتی ہوئی جس میں حساس ادارے کا ایک ملازم جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ کھلی کچہری میں دعوت دینے کیلئے سیکورٹی اہلکار کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔

تھانہ نوشہرہ کی سود خوروں کیخلاف کارکردگی مایوس کن ہے ، ڈی پی او
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کے قیام کا مقصد عوام الناس میں سستے انصاف کو یقینی بنانا ہے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو ختم کیا جاسکے عوام کو چاہیے کہ امن و امان کے قیام کیلئے پولیس سے تعاون کرئے وہ تھانہ نوشہرہ میں کھلی کچہری سے شہریوں سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کیلئے ناسور ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور جرم کو ختم کرنا ہماری اولین ترجیح اور ڈیوٹی میں شامل ہے جرائم پر قابو پانے کیلئے عوامی تعاون ضروری ہے اس موقع پر شہریوں ملک پرویز ،اقبال شہال،محمد نذیر احمد ،نجم السلام ،محمد صدف نے اپنے اپنے مطالبات میں کہا کہ میلاد چوک ،تکبیر چوک میں گھنٹوں ٹریفک بلاک ہونا معمول بن چکا ہے اور کھلی کچہری کے بارے عوام کو آگاہی نہیں کی جاتی اور نہ ہی صحافیوں کو بتایا جاتا ہے آخر میں ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نے کہا کہ اب ہر ماہ ضلع کے ہر تھانہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ابھی تک تھانہ نوشہرہ میں ایک مقدمہ بھی درج نہیں یہ مایوس کن بات ہے جبکہ سود خورہر علاقے میں ہیں انہوں ایس ایچ او کو ہدایت جاری کی کہ سود خوروں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں اس موقع پر ڈی ایس پی ملک عبد الرحمن بھی موجود تھے۔

شہید وقاص فوجی اعزاز کیساتھ اوچھالی میں سپرد خاک
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گزشتہ روز خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے وقاص مکمل فوجی اعزاز کیساتھ آبائی گاوں اوچھالی میں سپرد خاک۔ وادی سون کے نواحی گاؤں اوچھالی کا ایک اور سپوت نوجوان ملک پاکستان کی خاطر قربان ہوگیا گزشتہ دنوں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے محمد وقاص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سی ایم ایچ پشاور لایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا شہید محمد وقاص کا جسد خاکی آبائی گاؤں اوچھالی لایا گیا تو ہر آنکھ اشکبار تھی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے مختلف شخصیات نے شرکت کی آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں نامعلوم دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستانی فوجی چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر تعینات جوان محمد وقاص شہید ہوگیا شہید نوجوان کی نماز جنازہ ہیڈ کوارٹر پشاور میں بھی ادا کی گئی تھی جس میں کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی ،چیف سیکرٹری کے پی کے اور افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی گزشہ رات شہید محمد وقاص کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا اور شہید کی قبر پر مختلف اعلی شخصیات کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑائی گئیں ۔

پیک امتحانات کا مکمل بائیکاٹ کرینگے، یو ٹی سی 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یونائٹیڈ ٹیچرز کونسل کا اجلاس زیر صدارت حافظ محمد ابراہیم منعقد ہوا جس میں ایجوکیٹر اساتذہ نے بھر پور شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد ابراہیم نے کہا کہ دو تاریخ سے پنجم اور ہشتم کلاسزکے ہم بائیکاٹ کریں گے کیونکہ گورنمنٹ ہمارے جائز مطالبات ماننے سے انکاری ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت بند کی جائے امتحانات کا طریقہ کار آسان بنایا جائے PEFُُپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ الحاق بند کیا جائے اور باالخصوص ایجوکیٹر اساتذہ نے جب سے ملازمت اختیار کی ہے ان کو مستقل کیا جائے اجلاس میں تمام اساتذہ نے اپنے مطالبات کی تائید کی جبکہ ہیڈ ماسٹر پرائمری سکول کھبکی ملک پرویز اختر نے اساتذہ کے مطالبات کو جائز قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات کو حل کیا جائے۔

لاکھوں کے مویشی جل کر خاکستر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع انگہ میں مسلم لیگی رہنما شاہد محمود کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مال مویشیوں کے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کمرے کے اندر لاکھوں روپے مالیت کے جانور جل کر راکھ ہوگئے۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں




;
وادی سون منگل 31 جنوری 2017 کی خبریں وادی سون منگل 31 جنوری 2017 کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:39:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.