سوموار 30 جنوری 2017 وادی سون کی خبریں


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں نامعلوم دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستان فوجی چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر تعینات جوان شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ فوجی جوان وقاص کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال پشاورمنتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔شہید ہونے والے فوجی جوان کی نمازجنازہ کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ادا کر دی گئی ہے جس میں کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی، چیف سیکرٹری کے پی کے اور افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجووہ نے سپاہی کی شہادت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہید کا تعلق وادی سون کے گاوں اوچھالی سے ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) علی الصبح ایک نمبر جے ٹی 9043 ٹرک منڈی بہاولدین سے مکان کی چھتیں لاد کر وادی سون کے نواحی گاؤں سوڈھی (جیوالی) لا رہاتھاکہ چانبل پہاڑی موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث سڑک کے کنارے الٹ گیا جس کے نتیجہ میں دو مزدور سگے بھائی امتیاز اور نواز ٹرک کے نیچے آکر دب گئے اور موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ان کا چچا زاد بھائی فاروق کو زخمی حالت میں ضلعی اہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے حساس ادارے کے اہلکار کو قتل اور اس کے ساتھی کو شدید زخمی کردیا تفصیل کے مطابق چکوال کے رہائشی انیس الرحمن اپنے دوست رحمان اقدس خان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ڈیوٹی پرجارہے تھے کہ ڈیپ والی پلی کے نزدیک ناکہ لگائے ڈاکووں نے انہیں روک لیا مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں انیس الرحمن موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اقدس خان شدید زخمی ہوگیا جسکو فوری طور پر علاج معالجہ کیلئے سرگودھا منتقل کردیا گیا ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔ دریں اثنا جوہرآباد سے کرائم رپورٹر کے مطابق پولیس نے ڈپ شریف کفری کے نزدیک ہونیوالی خونی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا‘ یہ مقدمہ ڈکیتی کے دوران زخمی ہونیوالے پاک فضائیہ کے جونیئر ٹیکنیشن اقدس رحمن کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف زیر دفعا ت 302‘392 اور 394ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ ایف آئی آر کے مطابق جونیئر ٹیکنیشن رحمن اقدس ‘ سینئر ٹیک انیس حیدر کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبری CHX 3924پر ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ ڈپ شریف کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے اُنھیں روکا اور اسلحہ کی نوک پر اُن سے 5ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔ مزاہمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سینئر ٹیکنیشن انیس حیدر موقع پر جاں بحق اور رحمت اقدس شدید زخمی ہوا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں انشا اللہ جلد ہی الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے ملک پاکستان کو معاشی ،سماجی بحران سے نکالیں گے عمران خان کی قیادت میں ہماری پارٹی ملک کی مضبوط سیاسی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی ضلعی صدر جویرا ظفر آہیر نے منتخب پارٹی عہدیداروں میں نوٹیفکیشن کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد پی ٹی آئی میں شامل ہورہی ہے کیونکہ ملک کا ہر نوجوان باشعور ہوچکا ہے ہماری پارٹی اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی مسائل حل کرئے گی جس سے غریب شہری مستفید ہوں گے پانامہ لیکس کامعاملہ عدالت میں ہے فیصلہ قوم کی توقعات کے مطابق آئے گا قائدعمران خان کی جنگ کرپشن کے خلاف ہے اور یہ جاری رہے گی اگلے الیکشن میں عوام لوٹ کھسوٹ اور ناانصا فی کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف کو کامیاب کرائیں گے اس سے قبل تحصیل نوشہرہ پی ٹی آئی کے صدر ملک اخلاق احمد اور ضلعی جنرل سیکرٹری پیر فیض الحسن گیلانی ممبر ایگزیکٹو کمیٹی عاصمہ قدیر سیکرٹری پولیٹیکل ٹرینگ نارٹھ پنجاب اسد شاہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی قائدآنہ صلاحیتوں کو سراہاچیئرمین یو سی انگہ قاضی عزیز الرحمن وائس چیئرمین ملک ظفراقبال واجد ملک فیصل ریاض ملک اور احمد دین نے بھی تحریک انصاف کے منشور کو سراہا۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

;
سوموار 30 جنوری 2017 وادی سون کی خبریں سوموار 30 جنوری 2017 وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:40:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.