سمیرا ملک نے پہلی خاتون چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا


ریٹرننگ آفیسر عبدالحمید سنبل چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب محترمہ سمیرا ملک
اور وائس چیئرمین  ملک مسعود نذیر راجڑ سے حلف لے رہے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع کونسل خوشاب کی نو منتخب چیئرمین پرسن سمیر املک اور وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجٹر نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ۔ریٹرننگ آفیسر عبدالحمید سنبل نے ان سے حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب ضلع کونسل کے احاطہ میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں میونسپل کمیٹیوں ،یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں ،کونسلرز ،مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران ،وکلاء نے شرکت کی ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت سے ہوا ۔تقریب میں قومی ترانہ پڑھا گیا ۔چیئرپرسن ضلع کونسل محترمہ سمیر ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں میں نے قومی سطح پر عوام کی خدمت کی ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہوں اب اللہ تعالی کا شکر ہے کہ مجھے نچلی سطح پر عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملاہے انہوں نے اپنے حریف پینل کو دعوت دی کہ وہ آئیں اور ضلع کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور ہمارا ساتھ دیں ۔سمیرا ملک نے کہاکہ ضلع میں ترقیاتی کاموں کا چال بچھانے کے لیے وہ حکومت پنجاب سے وافر مقدار میں فنڈز منظور کروائیں گی او ر ہم ضلع میں گڈگورنٹس کا نظام قائم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ روز تک ضلع کونسل کے تمام دفاتر اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں گے یہ ضلع کو نسل پر امیر ،غریب ،مردو عورت کا ہے لہذا ہر کوئی ضلع کی ترقی میں ہمیں مثبت تجویز دے سکتا ہے اور ہماری ناقص کارکردگی پر تنقید بھی کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو عوام کی خدمت کا وعدہ کیا ہے اسے ہر صورت پورا کریں گے ۔انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی۔حلف اٹھانے کے بعدضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن محترمہ سمیرا ملک نے ضلع کونسل خوشاب کا افتتاحی اجلاس 14جنوری بروز ہفتہ دس بجے دن ضلع کونسل ہال جوہرآباد میں طلب کیاہے۔ اجلاس میں محترمہ سمیر املک ‘ اراکین ضلع کونسل سے تعارفی خطاب کریں گی۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
سمیرا ملک نے پہلی خاتون چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا سمیرا ملک نے پہلی خاتون چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا Reviewed by Khushab News on 9:33:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.