سمیرا ملک ہسپتال پہنچ گئی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن محترمہ سمیرا ملک نے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ کے ہمراہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کا معائنہ کیا‘ اس دوران ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی ‘ آئی سی یو ‘ انڈور فارمیسی سمیت دیگر شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف وارڈوں میں زیر علاج مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر اُنھوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو علاج کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے اُنھوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات مقامی سطح پر مہیا کرنے کا عزم کر رکھا ہے اس لئے محکمہ صحت کے افسران اور ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے وژن کے تحت اپنا کردار اد اکریں۔ اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمودنے بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بیڈز کی قلت کے ساتھ ساتھ ایمبولینس کی کمی ہے س لئے ان دو بنیادی عوامل پر فوری توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔ محترمہ سمیرا ملک نے ہسپتال انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس ضمن میں اپنی توانائیں بروئے کار لائیں گی۔محترمہ سمیرا ملک کے ہمرا ضلع کونسل خوشاب کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ کے علاہ انکے گروپ سے تعلق رکھنے والے بعض اراکین ضلع کونسل بھی ہمراہ تھے۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

;
سمیرا ملک ہسپتال پہنچ گئی سمیرا ملک ہسپتال پہنچ گئی Reviewed by Khushab News on 8:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.