چیئرمین بلدیہ جوہرآباد کے پہلے حکم نے ہی کھلبلی مچادی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے چیئرمین ملک اشرف اعوان کے پہلے حکم نے ہی کھلبلی مچادی ،کونسلر کی سفارش کو بھی ٹال دیا۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز بطور چیئرمین جوہرآباد حلف اٹھانے کے بعد ملک اشرف اعوان نے بلدیہ کے عملہ کو جوہرآباد شہر میں صفائی کا حکم جاری کیا اور انہوں نے کہا کہ یکم جنوری کو نسیم کالونی سے صفائی کے کام آغاز ہو گا۔انکا یہ حکم سنتے ہی برسوں سے آرام کوشی کے عادی عملے میں شدید بے چینی پھلی گئی اور اس کام سے جان چھڑانے کے لیے انہوں نے ایک کونسلر کو ملک اشرف اعوان کے پاس سفارش کے لیے بھیجا ۔متذکرہ کونسلر نے ملک اشرف اعوان کو قائل کرنے کی بھر پور کوشش کی کہ عملہ کو یکم جنوری کی بجائے صفائی مہم دو جنوری سے شروع کرنے کی مہلت دی جائے لیکن ملک اشرف اعوان نے کونسلر مذکور کو کمال مہارت سے ٹال دیا اور اپنے حکم کو برقرار رکھا۔جب آج یکم جنوری کو عملہ صفائی بادل نخواستہ نسیم کالونی پہنچا تو انہون نے ٹال مٹول اور وقت گزاری کی پوری کوشش کی مگر مقامی کونسلر اور شہریوں نے انکی کڑی نگرانی کی اور صفائی کرنے کے کام کو یقینی بنایا۔اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب عملہ تھوڑا سا کام کرے بیٹھ گیا تو ایک شہری نے ان سے کہا کہ اسطرح وقت گزاری نہیں کرنے دینگے اگر کام شروع نہ کیا تو وہ موبائل سے بیٹھے ہوئے عملہ کی ویڈیو بنا کر ابھی چیئرمین ملک اشرف اعوان کو بھیج دینگے جس پر عملہ منہ بناتا ہوا اور بڑبڑاتا ہوا کام میں مصروف ہو گیا۔عوامی و سماجی حلقوں نے ملک اشرف اعوان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ شہر کے مسائل اسی طرح احسن انداز میں حل کرتے رہینگے۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں



چیئرمین بلدیہ جوہرآباد کے پہلے حکم نے ہی کھلبلی مچادی چیئرمین بلدیہ جوہرآباد کے پہلے حکم نے ہی کھلبلی مچادی Reviewed by Khushab News on 5:24:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.