مقامی میڈیا کی تنقید، ٹوانہ نے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کے حالیہ الیکشن کے بعد ملک احسان ٹوا نہ کو ایک طرف تو اپنی ہی پارٹی تحریک انصاف ک کی انظباطی کارروائی کا سامنا ہے تو دوسری طرف میڈیامیں بھی شدید تنقید کی زد میں آئے ہوئے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رکنیت معطل کیے جانے اور مقامی میڈیا کی کڑی تنقید کے بعد احسان ٹوانہ کو اپنے ساتھیوں اور اکابرین کی جانب سے ضلع خوشاب کے سابق سیاسی دھڑے عوامی گروپ کو بحال کرنے کے زبردست دباو کا سامنا ہے ۔کچھ عرصہ پہلے ہی پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم سازی میں جس بری طرح احسان ٹوانہ کو نظر انداز کیا گیااس سے بھی انکے گروپ میں کافی بے چینی پائی جارہی تھی اور شاید یہی وجہ ہے کہ اپنی شناخت اور سیاسی پاور شو کرنے کی خاطر انہوں نے اپنی باوقار اور دانشمندانہ شہرت کو داؤ پر لگاتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کے الیکشن میں کھلے عام مہریں لگانے جیسا غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ٹوانہ گروپ کے اکابرین جو کہ شروع ہی سے تحریک انصاف کی بجائے عوامی گروپ کے طور آزادانہ سیاست کرنے کے حق میں تھے اب حالیہ واقعات کے بعد عوامی گروپ کی بحالی بارے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ احسان ٹوانہ پر مقامی میڈیا کیجانب سے تنقید کی یلغار کے بعد گروپ فوری طور پراپنا ایک ترجمان مقامی اخبار شروع کرنے جارہا ہے۔ اور اس سلسلہ میں ماضی میں عوامی گروپ کی جان جھکاو رکھنے والے ایک مقامی ہفت روزہ جو کہ گزشتہ کئی سالو ں سے بندپڑا ہے کو شائع کرنے کا کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں لیکن بوجوہ اسکی اشاعت میں قدرے تاخیر متوقع ہے لیکن اسکی اشاعت شروع کرنے کا فیصلہ حتمی ہے
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
;
مقامی میڈیا کی تنقید، ٹوانہ نے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا مقامی میڈیا کی تنقید، ٹوانہ نے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا Reviewed by Khushab News on 9:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.