دو خواتین ذبح

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رحمن کالونی جوہرآباد میں گھریلو جھگڑے کی بنا پر سعید نامی ایک نوجوان نے اپنی ممانی تاج بی بی کا گلہ کاٹ دیا‘ جب تاج بی بی کی بہو ثوبیہ بی بی اُسے چھڑانے کیلئے آگے بڑھی تو ملزم نے اس پر بھی چھری کے وار کر کے اُسے شدید زخمی کر دیا۔ دونوں زخمی خواتین تاج بی بی اور ثوبیہ بی بی کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں تاج بی بی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق 

Image result for download
ملزم سعید اپنے ماموں کے گھر تاج بی بی کے ہاں رہائش پذیر تھا اس دوران اس کا اپنی ممانی کیساتھ جھگڑا ہوا جس پر مشتعل ہو کر اُس نے چھری سے تاج بی بی کو ذبح کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران تاج بی بی کی بہو ثوبیہ نے ملزم کو برا بھلا کر اور سے پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم نے اس پر بھی چھری سے حملہ کر دیا۔
khushabnews ;
دو خواتین ذبح دو خواتین ذبح Reviewed by Khushab News on 8:27:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.