بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب محترمہ سمیر املک نے کہا ہے کہ درخت عطیہ خدا وندی ہے درخت لگانے سے بہت بڑی نیکی ملتی ہے جس کا اجر درخت لگانے والے کو زندگی بھر ملتا رہتا ہے ۔اس لیے ہمیں نیکی کمانے کے ساتھ ساتھ حکومت کے کا ز کو پورا کرنے کے لیے اس مہم میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہئے ۔محتر مہ سمیرا ملک گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔تقریب میں سی او ضلع کونسل افتخار احمد ،منیجر ٹور ازم جعفر حسین بھٹہ ،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سیکنڈری اور فاریسٹ
Image result for download

 کے افسران کے علاوہ سکول انتظامیہ موجودتھی ۔محترمہ سمیرا ملک نے سکول کے مختلف شعبہ جات اور کلاس رومز کا معائنہ کیا اور بچیوں کو تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ۔قبل ازیں سمیرا ملک نے سکول ہذا میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔ 
khushabnews
بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے Reviewed by Khushab News on 8:14:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.