جوہرآباد کےہنرمند خواجہ سرا اور صحت کی سہولیات


کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا معائینہ کررہے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کمشنر سرگودھا ندیم محبوب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خواجہ سراؤں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور اُن کی اخلاقی تعلیم و تربیت کیساتھ ساتھ اُنھیں ہنر مند بنانے کیلئے کوشاں ہے انشاء اﷲ بہت جلد خواجہ سراؤں کا شمار پاکستان کے باوقار شہریوں میں ہونے لگے گا۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کمپلیکس جوہرآباد میں جینڈر دستکاری سنٹر کے معائنہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد سمیت دیگر افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ کمشنر سرگودھا نے دستکار سنٹر میں زیر تربیت خواجہ سراؤں کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانیوالی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی توانائیاں ہنر سیکھنے پر مرکوز کریں۔ اُنھوں نے خواجہ سراؤں کی جانب سے ماہانہ وظیفہ میں اضافہ کے مطالبہ پر یقین 
اس خبر کو بھی پڑھیں:ہسپتال کے معائینے کے دوران کمشنر برہم ہوگئے
دہانی کرائی کہ وہ اس ضمن میں حکومت پنجاب سے سفارش کریں گے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ نے بتایا کہ سلائی کڑھائی کے کورس میں داخلہ خواجہ سراؤں کی خواہش پر دیا گیا ہے یہ تین ماہ کا کورس ہے اور یہ کورس مکمل کرنے کے بعد خواجہ سراء مارکیٹ میں کام شروع کر کے خود کفالت کی راہ پر گامزن ہو سکیں گے۔ قبل ازیں کمشنر سرگودھا ندیم محبوب نے ڈپٹی کمشنر امجد بشیر اور دیگر افسران کے 
ہمراہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کا دورہ کیا اور وہاں پر فراہم کی جانیوالی صحت کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے اُنھیں ہسپتال کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
;
جوہرآباد کےہنرمند خواجہ سرا اور صحت کی سہولیات جوہرآباد کےہنرمند خواجہ سرا اور صحت کی سہولیات Reviewed by Khushab News on 8:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.