نہیں مانتے! ڈاکٹر بھی میدان میں کود پڑے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر محمود احمد زبیری نے کہا ہے کہ ہم ہیلتھ کیئر کمیشن کے ظالمانہ بائی لاز کو قبول نہیں کرتے اگر یہ بائیلاز ہم پر زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو پی ایم اے کے پلیٹ فارم سے احتجاج کیا جائے گا۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ امراض کی تشخیص اور علاج ڈاکٹروں کی ذمہ داری ہے لیکن وسائل مہیا کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے محکمہ صحت میں تعینات تمام ڈاکٹر دستیاب وسائل کے ذریعے عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں لیکن حکومت پنجاب نے اُن کے سروں پر ہیلتھ کیئر کمیشن کی تلوار لٹکا کر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔ یہ صورتحال سرکاری و نجی شعبوں میں کام کرنیوالے ڈاکٹروں کیلئے قابل قبول نہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر وسائل کے فقدان کے باعث کسی مریض کو صحت
اس خبر کو بھی پڑھیں: پریس کلب میں میت
 کی سہولیات مہیا نہ کی جا سکیں تو اُس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہونی چاہیے۔ اس کی سزا ڈاکٹروں کو دینا کسی بھی حوالے سے مناسب نہیں۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو فی الفور ختم کرے اور سرکاری و نجی ہسپتالوں میں پریکٹس کرنیوالے تمام ڈاکٹروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ 
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
;
نہیں مانتے! ڈاکٹر بھی میدان میں کود پڑے نہیں مانتے! ڈاکٹر بھی میدان میں کود پڑے Reviewed by Khushab News on 9:15:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.