خزانہ خالی مگر گیارہ کروڑ کا بجٹ منظور

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب سمیرا ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف دیہی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں ہمیں 9 لاکھ سے زائد آبادی کی راہنمائی کا جو فریضہ ملا ہے اسے ہم احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔ ہم مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی کو ترک کر کے عوامی فلاہی و سماجی کاموں کی جانب توجہ مرکوز کریں گے انہوں نے اپنے مخالف گروپ کو دعوت دی۔ کہ وہ آئیں اور عوام کی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں میں سب کو یقین دلاتی ہوں کہ ضلع کونسل کے تمام معاملات صاف شفاف اور میرٹ پر نمٹائیں جائینگے ۔سمیرا ملک ضلع کونسل کے کانفرنس ہال میں بجٹ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ۔اجلاس میں وائس چیئرمین و سپیکر مسعود
 نذیرراجٹر ،ممبران ضلع کونسل ریحان بلوچ ،احسان اللہ ٹوانہ و دیگر ممبران کے علاوہ چیف آفیسر افتخار احمد،ڈی او فنانس امین اقبال شیخ ،ڈسٹرکٹ منیجر ٹورازم جعفر حسین بھٹہ اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیر تابندہ امجد موجود تھیں ۔وائس چیئرمین و سپیکر ضلع کونسل مسعود نذیر راجڑ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کے محدود وسائل ہونے کے باوجود ترقیاتی کاموں پر بھر پور توجہ دینے کا مربوط پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے ۔منتخب ہونے والے ممبران کی مشاورت اور ضروریات کو مد نظررکھتے ہوئے اس پروگرام کو مزید فعال بنانے کی کوشس کی جا رہی ہے ۔اجلاس میں یکم جنوری 2017 تا 30 جون 2017 تک کے بجٹ کے خدد خال کیئے گئے ۔اجلاس میں تمام ممبران کی مشاورت سے کر دہ بجٹ منظور کر لیا گیا ۔اجلاس میں آمدن اور اخراجات کی تفصیل بتائی گئی جس کے مطابق متوقع آمدن کا تخمینہ مبلغ گیارہ کروڑ 23 لاکھ 14 ہزار اور 500 سو روپے بتایا گیا جبکہ متوقع اخراجات ملازمین کی تنخواہوں کے کل اخراجات دو کروڑ 79 لاکھ 23 ہزار روپے ،50 ہزار روپے دوران سروس وفات پانے والے
یہ خبر بھی پڑھیں : ڈاکٹر غوث نیازی کی موجودگی میں سمیرا گروپ نے ایسا کیا کردیا کہ سب حامی پریشان
ملازمین کی مالی معاونت کے لیے علاوہ ازیں ڈاک خرچ ،ٹیلی فون ،بجلی ،گیس ،اخبارت ،ریفر نشمنٹ،خرید مشینری ،گاڑیاں ،پٹرول ، سٹیشنری کے اخراجات بھی بتائے گئے ڈسٹرکٹ کونسل کی تنرین و آرائس و مرمت کے لیے مبلغ 47 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کیے گئے جشن بہاراں میلہ کی انعقاد پر و انعامات کے لیے مبلغ 30 لاکھ روپے جبکہ لازمی اخراجات کے لیے 43 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ،سپیکر ضلع کونسل مسعود نذیر راجڑ نے بتایا کہ مذکورہ رقم اس وقت ڈسٹرکٹ کونسل کے خزانہ میں موجود نہ ہے البتہ اگر ہم اپنے لائحہ عمل میں کامیاب ہو گئے تو انشاء اللہ 30 جون تک یہ رقم ڈسٹرکٹ کونسل کے فنڈ میں جمع ہو جائیگی ۔اجلاس میں مزید بتایا گیاکہ ضلع کونسل کو ٹیکس لگانے کا اختیار ہے جس کے تحت ٹکیسوں کی مد میں اور کرایہ وصول کی مد میں 30 جون تک 4 کروڑ روپے کی آمدن بھی متوقع ہے اور کہا گیا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کر کے ترقیاتی کاموں پر زیادہ توجہ دی جائیگی ۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
خزانہ خالی مگر گیارہ کروڑ کا بجٹ منظور خزانہ خالی مگر گیارہ کروڑ کا بجٹ منظور Reviewed by Khushab News on 8:13:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.