میاں نواز شریف مقبول ترین رہنما ہیں، چوہدری ارشد


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی سیاست ناکام ہوگی ،چوہدری ارشد محمود۔اختلافات جمہوریت کا حصہ،ذاتی مفادات کی آڑ میں ملک کو نقصان نہیں پہنچانے دینگےمسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر اور ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ارشد محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی سیاست سے مسلم لیگی حکومت کی جانب سے وطن عزیز میں ترقی و خوشحالی کیلئے شروع کیا جانیوالا سفر متاثر نہیں ہوگا ۔حکومت ہر رکاوٹ پاؤں کی ٹھوکر سے دور کر کے ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کا مشن جاری رکھے گی۔ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں لیکن ذاتی مفادات کی آڑ میں کسی کو ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے قائدین جتنا چاہیں پروپیگنڈہ کرے عوام کے دل سے مسلم لیگ ن کی محبت ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں۔
khushabnews
میاں نواز شریف مقبول ترین رہنما ہیں، چوہدری ارشد میاں نواز شریف مقبول ترین رہنما ہیں، چوہدری ارشد Reviewed by Khushab News on 8:16:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.