آپ بھی جیت سکتے ہیں ڈیڑھ لاکھ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ثقافت کی ترقی و ترویج کے لیے سی ایم ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ۔جس کے تحت فسٹ فیز میں میوزک اور مصوری کے مقابلہ جات جبکہ سیکنڈ فیز میں ڈرامہ ،آرٹ اینڈ کرافٹ کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے ۔یہ مقابلہ جات ڈویژنل سطح پر محکمہ آرٹ کونسل سرگودہا کے زیر اہتمام ہونگے ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے کالجز ،یونیورسٹی کے طالب علم اور عام پیلک کے لوگ اس میں حصہ لے سکیں گے یہ بات ڈی سی آفس خوشاب میں ڈویژنل سطح پر ویڈیو لنک کے تحت ہونے والے اجلاس میں بتائی گئی ۔ویڈیو لنک کے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈنیشن ) سرگودہا ضیاء اللہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی ڈائر یکٹر ،ڈی آئی اوز ،ریزیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹ کونسل سرگردہا خاور ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خوشاب امتیاز احمد مانگٹ موجود تھے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی سطح پر اے ڈی سی جی فوکل پرسن ہونگے ،ضلع خوشاب میں اے ڈی سی جی عبدالحمید سنبل کواس پرگرام کا فوکل پرسن بنایا گیا ہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں:نہ تو دو نمبر ہیں نہ ہی احسان فراموش
 میوزک اور مصور ی میں حصہ لینے والے اے ڈی سی جی عبدالحمدسنبل سے مجوزہ فارم حاصل کر کے 16 فروری تا 28 فروی تک اپنی اپنی رجسٹریشن کراوسکیں گے میوزک میں حصہ لینے والے خواہشمند گان کی عمر 18 تا 35 سال جبکہ مصوری میں حصہ لینے والوں کی عمر 18 تا 25 سال مقرر کی گئی ہے ۔آرٹ کونسل سرگودہا میں 3 مارچ تا 9 مارچ تک میوزک کے آڈیشن ہونگے ۔مصوری کے مقابلہ جات 13 مارچ کو آرٹ کونسل سرگودہا میں ہونگے ۔فائنل تقریب لاہور آرٹ کونسل میں منعقد ہوگی جس کے انچارچ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز جہانگیر انور ہونگے مقابلہ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کونقد کیش انعامات بھی دیئے جائینگے ۔ فسٹ پرائز ایک لاکھ پچاس ہزار سیکنڈ پرائز ایک لاکھ روپے اور تھرڈ پرائز 75 ہزار روپے دیئے جائینگے
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
آپ بھی جیت سکتے ہیں ڈیڑھ لاکھ آپ بھی جیت سکتے ہیں ڈیڑھ لاکھ Reviewed by Khushab News on 11:48:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.