اسلام نےعلاقائی رسوم و رواج کو ختم نہیں کیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ممتاز مفکر اور مسلم انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے چیئرمین صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا ہے کہ معاشرے میں پائی جانیوالی بے راہ روی اور خرابیوں کے خاتمہ اور ایک پاکیزہ معاشرے کی تشکیل کیلئے صوفیائے کرام کی تعلیمات اور ارشادات سے راہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔ وہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جوہرآباد میں مجلس علم و ادب اور جوہر ہسٹری سوسائٹی کے زیر اہتمام تصوف اور عصری تقاضے کے موضوع پر لیکچر دے رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ شاہد ہے کہ اسلام جب بھی کسی معاشرہ میں گیا وہاں رائج اقدارو رسومات کو فوری طور پر ختم کرنے کی بجائے اُنھیں اسلام کی کسوٹی پر پرکھا گیا۔ جن امور نے اس زندگی کو مزید رونق بخشی اُنھیں ختم نہیں کیا۔ اُنھوں نے 
اس خبر کو بھی پڑھیں:  طوائف سے رقص سیکھنا ، ہیجڑوں کے ساتھ رقص کرنا ایک بزرگ کے روحانی سفر کی داستان
کہا کہ وہ معاشرہ کو وہ اجزائے ترکیبی مہیا کرنی چاہیے جو اس کیابدی زندگی کیلئے ضروری ہو۔ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ صوفیائے کرام کے درِ دولت  قرب الٰہی کے حصول کے خواہشمندوں کیلئے ہر وقت کھلے رہتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ معاشرہ کے اندر عدم برداشت کی جو جڑیں پکڑتی جا رہی ہیں اُن کو اُکھاڑنے کیلئے صوفیائے کرام کے نظریات کے فرمودات سے نہ صرف راہنمائی حاصل کی جائے بلکہ اُن پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ تقریب سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جوہرآباد کے پرنسپل ڈاکٹر فتح محمد ملک اور صدر جوہر ہسٹری سوسائٹی پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں پاکستان کے استحکام  ترقی اور اسے اندرونی و بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی دُعا کی ۔ 
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
اسلام نےعلاقائی رسوم و رواج کو ختم نہیں کیا  اسلام نےعلاقائی رسوم و رواج کو ختم نہیں کیا Reviewed by Khushab News on 8:19:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.