سوشل ویلفئیر کمپلیکس میں 10 شی میل نے داخلہ لے لیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں اہم کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ ہذا کی بہترین کارکردگی کا انحصار ٹیم ورک اور ادارہ کے افسران و سٹاف کی آپس میں بہترین کو آرڈینیشن اور محنت کا نتیجہ ہے ۔ڈپٹی کمشنر سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں صنعت زار ،شیلٹر ہوم ،جم اور دیگر شعبہ جات کا معا ئنہ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ ،ادارہ کے افسران اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر وغیرہ بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے وہاں کراس جنیڈر کی کلاس کا افتتاح کیا اس موقع پر امتیاز احمد مانگٹ نے بتایا کہ اس کلاس میں دس شی میل نے داخلہ لیا ہے ۔جنہیں کٹرھائی سلائی سکھا کر معاشرے کا اہم رکن بنایا جائیگا ۔ڈپٹی کمشنر نے شیلٹر ہوم کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں پر موجود خواتین اور بچوں کو دستیاب سہولیات کا بھی معائنہ کیا انہوں نے ان کا میس بھی چیک کیا ۔انہوں نے ڈریس میکنگ ،کڑھائی ،سلائی،بیوٹیشن ،کمپیوٹر اور دیگر شعبوں کا بغور معائنہ کیا ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری کا افتتاح بھی کیا ۔
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر کے زیر صدارت ان کے آفس کے کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ڈیز اسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا اجلاس میں ضلع میں مون سون بارشوں کی صورتحال اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات کا بغور جائیزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہزاد عادل ،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کلیم احمد ،میونسپل کمیٹیوں کے سی اوز،محکمہ ایمر جنسی 1122 اریگیشن ،محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکوں میں دستیاب مشینری کی مرمت کروالیں اور اسے چالو حالت میں رکھا جائے ۔انہوں نے اریگیشن ،محکمہ تعلیم ،میونسپل کمیٹیوں کے سی اوز ،ہیلتھ اور دیگر محکوں سے کہا کہ وہ تمام اپنی اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگا ہ ہیں اس لیئے ان کے فرائض میں کوئی تساہل یا غفلت نہ ہونے پائے ۔قبل ازیں اے ڈی سی بہزاد عادل نے سیلاب کے انتظامات اور سابقہ کارکردگی کے ضمن میں تفصیل سے بریفنگ دی ۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
سوشل ویلفئیر کمپلیکس میں 10 شی میل نے داخلہ لے لیا سوشل ویلفئیر کمپلیکس میں 10 شی میل نے داخلہ لے لیا Reviewed by Khushab News on 8:43:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.