دہشت گردوں کا مذہب


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جمعیت علمائے پاکستان (نیازی )کے مرکزی رہنما اور پاکستان مشائخ کونسل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات پیرمحمدامیرسلطان قادری چشتی آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ اکبریہ اوگالی شریف نے ملک بھر میں بالخصوص شہباز قلندر لجپال کے مزارمبارک پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے سہولت کار رشتہ دار اورسیاسی ومذہبی سرپرستوں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ امن وامان قائم ہو پیر آف اوگالی شریف
یہ خبر بھی پڑھیں: وادی سون کا شہزادہ
 نے کہا کہ بڑی قابلِ مذمت بات ہے کہ عوام جن کے پاس کوئی اختیار نہیں وہ بھی مذمتی بیان جاری کررہے ہیں اور اربابِ اختیار بھی سہولت کاروں کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے انہوں نے پاک فوج کے اقدام کو سراہاکہ جنہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام مصحلتوں کو پس پشت ڈال کر ملک دشمن عناصر کو نیست و نابود کی ٹھان لی ہے انہوں نے ایکشن پلان میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ فوجی عدالتوں کی توسیع کا بھی مطالبہ کیا 

khushabnews
;
دہشت گردوں کا مذہب دہشت گردوں کا مذہب Reviewed by Khushab News on 11:20:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.