وزیراعلی نے 44 ارب روپے مختص کئے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ انسانی و سماجی خدمت وہ جذبہ ہے جس کا بدلہ اللہ تعالیٰ بہت بڑے کے اجر ساتھ دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور انکی پوری ٹیم نے اپنا وقت عوام کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے ۔وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کے خدمت مرکز میں پنجاب خدمت کارڈ پروگرام کے تحت معذور افراد کو کارڈ کی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر امان اللہ قاضی ،ڈاکٹر راؤ گلزار دیگر میڈکل افسران کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز مانگٹ موجودتھے ۔اس موقع پر ملک محمد وارث کلو نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ہیلتھ کے شعبہ میں صحت کی سہولیات بہم پہچانے کے لیے بجٹ کا حجم بہت زیادہ بٹرھا دیا ہے ۔سی ایم پنجاب نے اس شعبہ میں 44 ارب روپے مختص کیئے ہیں 
Image result for download
تاکہ غریب عوام کو ادویات اور دیگر طبی سہولتیں آسانی سے مہیا ہو سکیں ۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے کہاکہ میڈیکل بورڈ کے ذریعے معذور اشخاص کی تشخیص کی جاتی ہے ۔بورڈ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں جو مریض کا معائنہ کرتے ہیں اور تب انہیں معذوری سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے اور یہ عمل صاف شفاف ہوتا ہے تاکہ مستحق افراد کو مالی امداد ممکن بنائی جا سکے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز مانگٹ نے کہا کہ خدمت کارڈ کی تقسیم کے فیز فور میں 252 معذور افراد کو خدمت کارڈ دیئے جا رہے ہیں اور اب تک 1350 خدمت کارڈ ڈلیور کیے جا چکے ہیں ۔تقریب میں ایم پی اے ملک وارث کلو اور ڈاکٹرز نے معذور افراد کو کارڈ تقسیم کیے ۔جس سے وہ اے ٹی ایم کے ذریعے ماہانہ بارہ سو روپے وظیفہ حاصل کر سکیں گے ۔
khushabnews
;
وزیراعلی نے 44 ارب روپے مختص کئے ہیں وزیراعلی نے 44 ارب روپے مختص کئے ہیں Reviewed by Khushab News on 7:55:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.