سپیشل برانچ کا شکاری خود شکار ہوگیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا نےمحسن رضا سکنہ خوشاب کی درخواست پر احمد خان، سب انسپکٹر، سپیشل برانچ جوہرآباد کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ انکوائر محمد بدر منیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوشاب کے سپرد۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے مدعی سے اسی ہزار رشوت مقدمہ میں بری کروانے کے لیے وصول کی تھی۔دریں اثنا ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا نےخدا بخش سکنہ کھیوڈا ضلع بھکر کی درخواست پر اقبال حسین، ایم سی او، کیشر زرعی بنک حیدرآباد، حلقہ پٹواری، حلقہ گرداور اور تحصیلدار کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ انکوائری محمد بدر منیر، اسسٹنٹ دائریکٹر اینٹی کرپشن خوشاب کے سپرد۔ تفصیلات کے مطابق الزام علہیان بنک سے دس لاکھ آٹھارہ ہزارفراڈ اور
اس خبر کو بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن اہم گرفتاریوں کا امکان
 دھوکہ سے نکلوائے۔ اس کے علاوہریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا نے شاہد عباس ولد امیر بخش ساکن نیو ایس ٹاون سرگودھا کی درخواست پر فیاض احمد اے ایس آئی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ انکوائری خرم انور، اسسٹنٹ دائریکٹر کے سپرد۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے مدعی سے مقدمہ میں ضامنت کروانے کے لیے ایک لاکھ تیس ہزار رشوت وصول کی۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
سپیشل برانچ کا شکاری خود شکار ہوگیا سپیشل برانچ کا شکاری خود شکار ہوگیا Reviewed by Khushab News on 8:29:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.