شیطان کے چیلوں کی نظر لگ گئی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی شورٰی کے رُکن مولانا ملک محبوب الرسول قادری نے کہا ہے کہ نظام مصطفیؐ ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی کے تمام مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتا ہے دنیا بھر کے تمام نظام اس مقدس آسمانی ضابطے کے سامنے ہیچ ہیں وہ بوستانِ بتولی زاویہ قادریہ جوہرآباد میں خواتین کی محفل سے خطاب کررہے تھے۔ ملک محبوب الرسول قادری نے کہا کہ الہامی کتب کا سردار قرآن‘ سلسلہ انبیاء و مرسلین کا سلطان سیدنا محمد رسول اﷲ‘ ساری اُمتوں کی سردار امت ‘ امت مسلمہ ہے اور حضور ختم نبوت کا تاج پہن کر کائنات میں تشریف لائے حضورؐ کا ظہور سسکتی انسانیت کیلئے پیغام ظہور تھا۔ اس عظیم نعمت پر ہمیں رب کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ اُنھوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کے بعد ہمارا دیس پاکستان روئے زمین پر واحد ملک ہے جس کی بنیاد ’’نظامِ مصطفی ﷺ ہے یہ دھرتی نظام مصطفی کی تجربہ گاہ ہے پاکستان اﷲ کا 
اس خبر کو بھی پڑھیں: مولانا اظہار الحسن کیساتھ فراڈ ہو گیا
انعام ہے۔ یہ نور ہے اور ساری دنیا میں مثالی مملکت ہے۔ ملک محبوب الرسول قادری نے کہا کہ اس پاک زمین کو شیطان کے چیلوں کی نظر لگ گئی ہے ہمیں مل جل کر اپنے مثالی اتحاد کے ریعے پاکستان کے دشمنوں کو شکست فاش سے دو چار کرنا ہے۔ اس موقع پر میڈیم الاکتوربتول فاطمہ نے بھی خطاب کیا۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
;
شیطان کے چیلوں کی نظر لگ گئی  شیطان کے چیلوں کی نظر لگ گئی Reviewed by Khushab News on 8:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.