ہفتہ 25 فروری 2017 کا اخبار



 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اساتذہ کی مردم شماری ڈیوٹی کا مسئلہ، نئی گائیڈ لائن جاری دواساتذہ والے سکولز مستثنیٰ ، 4یا زائد ٹیچرز ہونے پر 25فیصد کی خدمات لی جائینگیحکومت نے بچوں کے سالانہ امتحانات شروع ہونے کے باعث چھٹی مردم و خانہ شماری میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کی تعداد کم کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق 15 مارچ سے ملک بھر میں شروع ہونے والی مردم و خانہ شماری کیلئے نئی گائیڈ لائن کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن اتھارٹیز کو کہا گیا ہے کہ جن سکولوں میں دو اساتذہ ہیں ان میں سے کسی کی بھی ڈیوٹی نہ لگائی جائے جن سرکاری سکولوں میں تین اساتذہ ہیں ان میں سے ایک کی مردم شماری و خانہ شماری میں ڈیوٹی لگائی جائے اسی طرح جن سکولوں میں اساتذہ کی تعداد چار یا اس سے زائد ہے اسکے چوتھائی اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی جائے جبکہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ سکینڈری کے میٹرک کے امتحان کے لئے ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کے متبادل ملازمین لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرگودھا میں مردم و خانہ شماری کا عمل دوسرے مرحلے میں 15اپریل سے شروع ہو گاجس کے لئے متعلقہ محکمے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نجی سکولز اور دکانداروں کا گٹھ جوڑ، محکمہ تعلیم حرکت میں آ گیا
والدین کو مخصوص دکانوں پر بھیجنے والے سکولز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی، سرکلر جاری ۔والدین کو سکولوں اور نامزد دکانوں سے کتب اور یونیفارم خریدنے پر مجبور کرنیوالے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف بالآخر محکمہ تعلیم حرکت میں آ گیا۔ذرائع کے مطابق کئی سالوں سے بیشتر نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ من پسند دکانداروں سے گٹھ جوڑ کر کے اپنے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر انہی دکانوں سے کتب، یونیفارم وغیرہ کی خریداری کے لئے مجبور کرتی ہیں جہاں 4 سو فیصد سے زائد قیمتوں پر یہ اشیاء والدین کو فراہم کی جاتی ہیں ۔کتابوں کاپیوں پر من مرضی کی قیمتیں درج کی جاتی ہیں تاہم محکمہ تعلیم سرگودھا کی طرف سے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اس سلسلہ میں بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کی طرف سے تمام نجی تعلیمی اداروں کو سرکلر جاری کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم کے دفاتر اور سکولوں کے باہر شکایت نمبرز آویزاں کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی سکول ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اس کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پہاڑی اور چھت سے گر کر 2 محنت کش زخمی،ہسپتال منتقلقائدآباد کا رہائشی 36سالہ محنت کش میاں محمد پہاڑی سے گر کر شدید زخمی ہو گیا، اُس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ قائدآباد کا رہائشی 36سالہ محنت کش میاں محمد پہاڑی سے گر کر شدید زخمی ہو گیا، اُس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں ۔زخمی کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا مگراُسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ۔گروٹ روڈ خوشاب پر بھٹہ شاہ محمد کے نزدیک 32سالہ محنت کش ربنواز کام کے دوران مکان کی چھت سے گر کر زخمی ہو گیا۔ مضروب کو ہسپتال منتقل کردیا 

گیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ )نورپورتھل جھرکل روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے خوفناک تصادم میں دو افراد محمد حنیف ولد محمد رمضان اور ظفر اقبال ولد محمد منظور جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ دو زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپورتھل جبکہ ایک زخمی 12سالہ حسن ولد عبدالعزیز کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں سے اُسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ )الاعوان ٹاؤن جوہرآباد میں ایک 20سالہ خاتون مسماۃ صدف زوجہ زبیر علی کھانا پکاتے ہوئے آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئی‘ مسماۃ صدف اپنے گھر کے کچن میں کھانا تیار کر رہی تھی کہ اُس کے کپڑوں میں اچانک آگ لگ گئی۔ اُسے شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد چوہدری محمد طارق جاوید نے تھانہ صدر جوہرآباد کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ہڈالی کے رہائشی محمد افضل مسلم شیخ کو ناکافی شہادت اور راضی نامے کی بنا پر بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق محمد افضل مسلم شیخ نے 17ستمبر 2016ء کو اپنی حقیقی بیٹی مسماۃ بلقیس کو بد چلنی کے شبہ میں چھری کے پے در پے وار کر کے موت کی نیند سلا دیا تھا۔ صدر پولیس جوہرآباد نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ )ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد سعادت حسین ملک نے تھانہ قائدآباد کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد احسان کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق موضع چوہا کے رہائشی ملزم محمد احسان نے اپریل 2015ء میں اپنی بیوی کیساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں اُترا کے رہائشی ایک شخص مہر محمد کو چھری مار کر قتل کر دیا تھا۔ قائدآباد پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ )نسیم کالونی جوہرآباد میں ایک شخص غلام شبیر کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کے پالتو مرغے مرغیاں اور کبوتر چوری ہو گئے‘ سٹی پولیس جوہرآباد نے غلام شبیر کی جانب سے قوی شبہ کے اظہار پر شبیر کالونی کے رہائشی دو افراد محمد آصف اور محمد وسیم کیخلاف زیر دفعہ 380ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ )پولیس تھانہ نورپورتھل نے بمبول کے رہائشی فوجدار منظور حسین‘ قمر عباس ‘ اسلم اور تصور عباس وغیرہ 13افراد کے خلاف محمد ثقلین گھنجیرہ کے رقبہ پر قبضہ کرنے ‘ اُسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں زیر دفعات 447‘ 511‘ 506‘ 148اور149ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین اراضی کا تنازعہ تھا گذشتہ روز ملزمان ڈنڈوں ‘ سوٹوں اور کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر آئے اور رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔دریں اثناء سٹی پولیس جوہرآباد نے ایک شخص شیخ محمد کامران ولد عبدالرؤف کیخلاف بلاک نمبر23کے رہائشی حافظ حبیب الرحمن کو قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں قتل کیا ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ )پولیس نے قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث سات افراد سے دورانِ تفتیش اُن کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے‘ قائدآباد پولیس نے قتل کے مقدمہ کے ملزم محمد عمران تریڑ سے 30بور پسٹل ‘ ڈکیتی کے ملزم ظفر اقبال ساکن چوہا سے 30بور پسٹل ‘ محمد شعیب سے 30بور پسٹل ‘ محمد اسحاق سے تیس بور پسٹل‘ مقدمہ قتل کے ملزم محمد شیر سے رپیٹر 12بور ‘ خوشاب پولیس نے قتل کے ملزم ندیم بھسین سے آلہ قتل خنجر جبکہ حدود کے مقدمہ کے ملزم عثمان لوہار سے تیس بور پسٹل برآمد کیا ہے۔ دریں اثناء قائدآباد پولیس نے دورانِ گشت مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص محمد رمضان سے بھی 44بور رائفل برآمد کی ہے تمام ملزمان کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ ر)جوہرآباد نورپورتھل روڈ پر پیلووینس کے قریب واپڈا کی جانب سے سڑک کے وسط میں نصب کئے گئے دو کھمبے کسی بھی وقت سنگین حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ انکشاف معروف ماہر تعلیم پروفیسر امیر حمزہ جسرہ نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ علاقہ کے مکینوں نے بارہا واپڈا حکام کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرائی لیکن ابھی تک کھمبوں کی شفٹنگ کے حوالے سے کوئی عملی تحرک نہیں کیا گیا۔ واپڈا حکام کی ذمہ داری ہے کہ بجلی کے دونوں کھمبوں کو ہٹا کر سڑک کے کنارے نصب کیا جائے۔ اُنھوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی کہ واپڈا حکام کو ان کھمبوں کی فوری شفٹنگ کا پابند بنایا جائے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ )گورنمنٹ جوہر کالج برائے خواتین جوہرآباد میں ڈویژنل سطح پر منعقدہ انٹر کالجز کھیلوں کے مقابلوں میں چھ اہم پوزیشنیں حاصل کر لیں‘ کالج کی پرنسپل راحیلہ ارشد نے بتایا ہے کہ والی بال کے مقابلوں میں ہمارے کالج نے دوسری ‘ ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں دوسری‘ بیڈ منٹن کے مقابلوں میں دوسری ‘ رسہ کشی کے مقابلوں میں پہلی جبکہ کرکٹ اورا تھیلیٹکس کے مقابلوں میں تیسری پوزیشنیں حاصل کیں ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ جوہر کالج برائے خواتین جوہرآباد میں نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ سپورٹس کے پروگراموں پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں ہمارے کالج کی طالبات نے ڈویژنل سپورٹس مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ )اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز خوشاب عامر رضا نے گورنمنٹ جوہر کالج برائے خواتین جوہرآباد میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری کا افتتاح کیا‘ شجر کاری کی افتتاحی تقریب میں کالج کی پرنسپل راحیلہ ارشد‘ پروفیسر امیر حمزہ جسرہ سمیت کالج کے تدریسی سٹاف اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز عامر رضا نے کہا کہ معاشرے میں درختوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ‘ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کی ضمانت ہونے کیساتھ ساتھ انسان کی دیگر ضروریات بھی پوری کرتے ہیں۔ اس لئے ہمیں سرسبز و شاداب پاکستان کا خواب پورا کرنے کیلئے شجر کاری پر توجہ دینے کیساتھ ساتھ نئے لگائے جانیوالے پودوں کی حفاظت میں بھی خصوصی دلچسپی لینا ہو گی۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس نے کوٹ مومن کے رہائشی پانچ افراد ابرار ‘ تصور ‘ ثقلین ‘ غلام جیلانی‘ سکندر حیات کے خلاف امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں زیر دفعہ 406ت پ مقدمہ درج کیا ہے یہ مقدمہ فیکٹری ایریا جوہرآباد کے رہائشی محمد عرفان بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد عرفان بٹ نے ملزمان کو کار کی خریداری کیلئے پانچ لاکھ روپے کی رقم ادا کی ملزمان نے نہ ہی تو اُسے کار خرید کر دی اور نہ ہی رقم واپس کی۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد پولیس نے غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندہ پکڑلیا قائدآباد پولیس نے غیر ملکیوں کیخلاف کئے جانیوالے آپریشن کے دوران ریلوے کراسنگ وڑچھہ سے پولیس نے غیر ملکیوں کیخلاف کئے جانیوالے آپریشن کے دوران ریلوے کراسنگ وڑچھہ سے غیرقانونی رہائش پذیر افغان باشندے علی خان کوگرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔
khushabnews

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث چک 21ایم بی کے رہائشی ایک زیر حراست ملزم شوکت سے دورانِ تفتیش واردات میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ بندوق بارہ بور برآمد کی ہے ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تھانہ صدر جوہرآباد نے یونین کونسل کنڈ کے کونسلر آفتاب احمد ساکن خالق آباد کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کر لیا‘ ملزم کے قبضہ سے 1865گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم آفتاب احمد کیخلاف منشیات فروشی کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دریں اثناء قائدآباد پولیس نے ایک منشیات فروش محمد اعظم ساکن بندیال کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے 1748گرام چرس برآمد کی ہے دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر اس سے ایک سیون ایم ایم رائفل بھی برآمد کی گئی ملزم کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد چوہدری محمد طارق جاوید نے تھانہ نوشہرہ کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم حضرت عمر پٹھان کو بروئے راضی نامہ بری کر دیا استغاثہ کے مطابق حضرت عمر پٹھان نے کچھ عرصہ قبل مائنز پر کام کے دوران ایک شخص عجب خان پٹھان کو قتل کر دیا تھا۔ نوشہرہ پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت کو بھجوایا تھا۔ بعد ازاں ملزم کی مقتول فریق کیساتھ صلح ہو گئی جس کی بنا پر فاضل عدالت نے اُسے بری کر دیا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر41ایم بی میں دو افراد احسان الحق اور محمد قاسم میں معمولی تلخ کلامی کی بنا پر ایک چرواہے عبدالمجید پر اپنا پالتو کتا چھوڑ دیا‘ خونخوار کتے کے کاٹنے کے باعث عبدالمجید شدید زخمی ہو گیا‘ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق عبدالمجید کھیتوں میں بکریاں چرا رہا تھا کہ اس دوران ملزمان کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر مشتعل ہو کر ملزمان نے اس پر اپنا پالتو کتا چھوڑ دیا۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی شورٰی کے رُکن مولانا ملک محبوب الرسول قادری نے کہا ہے کہ نظام مصطفیؐ ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی کے تمام مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتا ہے دنیا بھر کے تمام نظام اس مقدس آسمانی ضابطے کے سامنے ہیچ ہیں وہ بوستانِ بتولی زاویہ قادریہ جوہرآباد میں خواتین کی محفل سے خطاب کررہے تھے۔ ملک محبوب الرسول قادری نے کہا کہ الہامی کتب کا سردار قرآن‘ سلسلہ انبیاء و مرسلین کا سلطان سیدنا محمد رسول اﷲ‘ ساری اُمتوں کی سردار امت ‘ امت مسلمہ ہے اور حضور ختم نبوت کا تاج پہن کر کائنات میں تشریف لائے حضورؐ کا ظہور سسکتی انسانیت کیلئے پیغام ظہور تھا۔ اس عظیم نعمت پر ہمیں رب کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ اُنھوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کے بعد ہمارا دیس پاکستان روئے زمین پر واحد ملک ہے جس کی بنیاد ’’نظامِ مصطفی ﷺ ہے یہ دھرتی نظام مصطفی کی تجربہ گاہ ہے پاکستان اﷲ کا انعام ہے۔ یہ نور ہے اور ساری دنیا میں مثالی مملکت ہے۔ ملک محبوب الرسول قادری نے کہا کہ اس پاک زمین کو شیطان کے چیلوں کی نظر لگ گئی ہے ہمیں مل جل کر اپنے مثالی اتحاد کے ریعے پاکستان کے دشمنوں کو شکست فاش سے دو چار کرنا ہے۔ اس موقع پر میڈیم الاکتوربتول فاطمہ نے بھی خطاب کیا۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے ایک افغانی باشندے زاہد خان پٹھان کیخلاف غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کے الزام میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق افغانستان کا رہائشی زاہد خان شبیر کالونی جوہرآباد میں مقیم تھا دورانِ چیکنگ وہ پاکستان داخل ہونے کی کوئی قانونی دستاویز پیش نہ کر سکا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد‘ناجائز اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار،قائدآباد پولیس نے کچہ بازار میں شادی کی تقریب کے دوران محمد حسین کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے پسٹل برآمد کرلیا.قائدآباد پولیس نے کچہ بازار میں شادی کی تقریب کے دوران محمد حسین کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے پسٹل برآمد کرلیا۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیاگیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یوسی چیئرمینوں کو دوران اجلاس ایک ہزار یومیہ اعزازیہ ملے گا،حکومت نے یونین کونسلوں کے چیئر مینوں، وائس چیئر مینوں کا ماہانہ اعزازیہ تا حال مقرر نہیں کیا ہے۔حکومت نے یونین کونسلوں کے چیئر مینوں، وائس چیئر مینوں کا ماہانہ اعزازیہ تا حال مقرر نہیں کیا ہے تا ہم یونین کونسلوں کے چیئر مینوں کو ضلع کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے پر ایک ہزار روزانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دہشت گردی کی وارداتیں اسلام مخالف قوتوں کے اجتماعی ایجنڈے کا حصہ ہیں اس کا تسلسل چودہ صدیوں پر محیط ہے خلافت راشدہ ہیں عہد صدیقی کے بعد تمام خلفائے راشدین اور پھر کربلا معلیٰ میں خاندان نبوت کی شہادتیں بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔ آج بھی دہشت گردی کے سرے اسی فکر اور سوچ سے ملتے ہیں ان خیالات کا اظہار ملک محبوب الرسول قادری نے اہل سنت کی تنظیمات کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ اہل سنت کی آڑ میں غیر شرعی حرکات کو تحفظ نہیں دیا جا سکتا۔ غیر شرعی حرکات جہاں بھی ہوں قابل مذمت ‘ لائق نفرت اور باعث بیزاری ہیں۔ اسلام من مانیوں کی اجازت نہیں دیتا بلکہ اتباع شریعت کا حکم دیتا ہے۔ حضرت سخی لعل شہباز قلندر ؒ کے دربار سمیت ملک بھر میں ہونیوالے بم بلاسٹ کے واقعات انسانیت سوز ہیں۔ انتہا پسندوں اور طاغوتی فکر کے حامل افراد کی سرکوبی حکومت کی ذمہ داری ہے ملک محبوب الرسول قادری نے کہا کہ اس مرض کا علاج وحدت امت میں مضمر ہے امت کی فکری و نظری یکسوئی اسلام مخالفوں کے عزائم مٹی میں ملا سکتی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ عالمی برادری اس موضوع پر سنجیدگی سے غور کرے اور اسلامی بلاک‘ اسلامی فورس اور اسلامی بنک کے قیام کا فیصلہ کرے ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ حضرت امیر اہلسنت پیر میاں عبدالخالق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان پر اسلام مخالف طبقات نے اپنی مشترکہ سازشوں کی یلغار کر دی ہے دہشت گردی کی وارداتیں انہی سازشوں کا نتیجہ ہیں۔ اولیاء تو محبتوں کے سفیر ہیں ان کے ہاں نفرت اور کدورت کی گنجائش نہیں ہے محبت کے مراکز میں بم دھماکے کرنا ظلم عظیم ہے اُنھوں نے کہا کہ سندھ ‘ سرحد ‘ پنجاب‘ بلوچستان اور کشمیر نظام مصطفی کی دھرتی ہے مسلم برادری کو متحد ہو کر دین کی سربلندی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے۔ وہ سندھ سے لاہور‘ اٹک اور ملتان کے بعد اسلامک میڈیا سنٹر جوہرآباد میں ملک محبوب الرسول قادری کے استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ امریکہ‘ انڈیا اور اسرائیل‘ پاکستان کو ترقی پذیر نہیں دیکھ سکتے۔ ہمیں ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے عملی وحدت کا مظاہرہ کرنا چاہئے ان کے ساتھ سید احسان احمد گیلانی بھی موجود تھے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی چک نمبر9میں ایک آوارہ اور خونخوار کتے نے چار سالہ بچی مسکان دُختر محمد سرفراز کو کاٹ لیا‘ مسکان کو شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں اُس کی مرہم پٹی کی گئی اور اسے ریبیز ویکسین کے انجکشن لگائے گئے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نسیم کالونی گلی نمبر1جوہرآباد کی رہائشی تیس سالہ سمیرا بی بی دُختر ربنواز کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا‘ سمیرا کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہ ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اس کے جسم سے زہر کے اثرات کو زائل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے لاری اڈا سے ملحقہ کباڑخانے کے مالک توقیر احمد کباڑیہ کیخلاف انیمل کمپاؤنڈ سود سٹف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل خوشاب کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے جانوروں کی خواراک میں ہونیوالی کائی زدہ خشک روٹیوں کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے ایک زمیندار محمد طارق کے خلاف غلام سکینہ زوجہ ظفر اقبال مسلم شیخ کے گھر میں داخل ہونے اس کی عفت میں خلل ڈالنے اور اُسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں زیر دفعا ت452‘354اور506ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق غلام سکینہ کے خاوند ظفر اقبال مسلم شیخ نے ملزم طارق سے کسی ضرورت کے تحت ایک لاکھ روپے کی رقم حاصل کی تھی اور اُس کے بدلے ایک سال تک اس کے ہاں کام کرنے کی حامی بھری تھی ایک سال مکمل ہونے کے بعد جب ظفر اقبال نے واپس گھر جانے کا ارادہ کیا تو ملزم نے اس کے گھر میں آ کر اس کی اہلیہ کو زدو کوب کیا اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد محمد سرور کو تحصیل نورپورتھل کی اسسٹنٹ کمشنر کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں انھیں یہ ذمہ داریاں خالی آسامی ہونے کے پیش نظر دی گئی ہیں۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیہ جوہرآباد کے چیئرمین ملک محمد اشرف اعوان نے کہا ہے کہ سفاری پارک اور چڑیا گھر کے عظیم منصوبوں کے بعد جوہرآباد میں عجائب گھر کے قیام کا منصوبہ صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا کی جانب سے جوہرآباد کے مکینوں کیلئے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ انشاء اﷲ ان تینوں اہم منصوبوں سے خوشاب اور جوہرآباد کے علاوہ ملحقہ علاقوں کے مکین بھی پوری طرح مستفید ہونگے ۔ وہ دفتر بلدیہ جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ شہنشاہِ تعمیرات ملک محمد آصف بھا نے اپنی تمام توانائیاں علاقائی ڈویلپمنٹ اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے وقف کر رکھی ہیں۔ سفاری پارک کا منصوبہ تکمیلی مرحلہ میں ہے جبکہ چڑیا گھر کے قیام کیلئے باقاعدہ فنڈز منظور ہو چکے ہیں اور جوہرآباد میں عجائب گھر کے قیام کیلئے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے اور تخمینہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا کی جدوجہد کے نتیجہ میں پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے جوہرآباد بائی پاس کے منصوبہ پر کام شروع ہو چکا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ جوہرآباد میں کالج آف ٹیکنالوجی اور خواتین کیلئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام بھی ملک محمد آصف بھا کی عوام دوستی اور مخلصانہ خدمات کے ثمرات ہیں۔ 
;
ہفتہ 25 فروری 2017 کا اخبار ہفتہ 25 فروری 2017 کا اخبار Reviewed by Khushab News on 8:39:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.