ڈرائیونگ لائسنس ایک دن میں ، ڈی پی او کا اعلان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وقاص حسن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے گروٹ کی عوام الناس کے لئے کھلی کچہری کاانعقاد کیا جس میں گروٹ اور ملحقہ علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔کھلی کچہری کا آغاز باقائدہ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺسے کیا ۔اس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے لوگوں کے مسائل سنے اہل علاقہ نے باری باری اپنے مسائل براہ راست  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کو پیش کئے ، مسائل سننے کے بعد ان کے فوری ازالہ کے لئے یقین دہانی کرائی ،کھلی کچہری سے خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے کہا کہ آپ کا علاقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس سے دور ہونے کی وجہ سے میں خود آپ کے پاس آیا ہوں تاکہ آپ کے مسائل سن سکوں 
اور ان کو حل کرسکوں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہاکہ عوام الناس کی سہولت کے لئے آپ کے تھانہ کے باہر آپ کی سہولت کے لئے فرنٹ ڈیسک قائم کیا گیا ہے ۔آپ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو براہ راست فرنٹ ڈیسک آفیسر کے پاس جائیں اور اپنی کمپلینٹ درج کروائیں ۔ فرنٹ
یہ خبر بھی پڑھیں: ہائی کورٹ نے ڈی پی او کو طلب کرلیا
 ڈیسک خالصتاً آپکی سہولت کے لیے قائم کیے گئے ہیں اس میں کام کرنے والا عملہ انتہائی خوش اخلاق ہے اورشکایت کنندہ کے بیٹھنے کے لیے انتہائی اچھا انتظام ہے۔اس کے ساتھ مزید کہا کہ عوام الناس کی سہولت کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو نہایت آسان بنا دیا گیا ہے لرنرلائسنس ایک ہی دن میں جاری کر دیا جاتا ہے ۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
;
ڈرائیونگ لائسنس ایک دن میں ، ڈی پی او کا اعلان ڈرائیونگ لائسنس ایک دن میں ، ڈی پی او کا اعلان Reviewed by Khushab News on 9:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.