ضلع خوشاب کی اہم خبریں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مارکیٹ کمیٹی جوہرآباد کے انسپکٹر فضل عباس انتقال کر گئے‘ وہ الصبح سبزی منڈی اپنی ڈیوٹی پر گئے جہاں اُنھیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا‘ مرحوم کی نمازِ جنازہ میں ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد شفیق سمیت اہلکاروں اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم فضل عباس خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی موٹر ڈیلر ملک قاسم اعوان کی والدہ انتقال کر گئیں مرحومہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں‘ نمازِ جنازہ نسیم کالونی کے قبرستان اور دئیوال میں ادا کی گئی‘ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں چار افراد زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ اقبال میڈیکل کمپلیکس کے نزدیک ہوا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشے کے تصادم میں 22سالہ رفاقت ولد محمد افضل اور اٹھارہ سالہ معاذ اقبال ولد محمد اقبال زخمی ہو گیا۔ دوسرا حادثہ محلہ علی پورہ خوشاب میں ہوا جہاں موٹر سائیکل رکشہ بے قابو ہو کر گدھا ریڑھی سے ٹکرا گیا حادثے میں کریم داد ولد حاجی ظفر زخمی ہوا۔ جبکہ بولہ میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے تیس سالہ محمد عمر ولد عمر حیات زخمی ہو گیا۔ پانچوں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پڑوسی ملک چین میں گدھوں کی کھال کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر کھالیں اُتارنے کا عمل تیز ہونے کے بعد گدھے انتقام پر اُتر آئے‘ گزشتہ روز رحمن کالونی جوہرآباد میں گدھے نے پچیس سالہ نوجوان محمد امین ولد اﷲ دتہ کو کاٹ لیا‘ محمد امین کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں تین افراد گدھوں کے انتقام کا نشانہ بن چکے ہیں۔ کرپالکہ میں گدھے نے ایک پانچ سالہ لڑکے رحمت علی ولد محمد حسین کو کاٹا تھا جبکہ بوتالہ میں 80سالہ بزرگ غلام محمد ولد محمد وریام گدھے کے کاٹنے سے ہسپتال پہنچ گیا تھا۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت معذور افراد کی بحالی اور اُنھیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے معذور افراد کو خدمت کارڈز کا اجراء اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے فلاحی پروگرام کے تحت معذوروں میں خدمت کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود‘ ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر مختار سرور نیازی‘ ڈاکٹر راجہ ربنواز‘ ڈاکٹر غنی مسعود عالم‘ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر امان اﷲ قاضی سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ خدمت کارڈز کی تقسیم کا عمل خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی معذور کی حق تلفی نہ ہو۔ اُنھوں نے کہا کہ معذوری کے تعین کیلئے باقاعدہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری کیاجاتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شاکر بشیر اعوان نے منتخب معذور افراد میں خدمت کارڈز تقسیم کئے اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے ملک شاکر بشیر اعوان کو ہسپتال کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں آگ پر قابو پانے یا کسی بھی ناگہانی صورت میں ہسپتال کے سٹاف اور پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کی صلاحیتوں کو پرکھنے کیلئے موک ایکسرسائز کی گئی ‘ ایکسرسائز کے دوران ہسپتال کی عمارت میں مصنوعی آگ لگائی گئی جس کے بعد ہسپتال میں نصب فائر آلارم گونج اٹھے۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہسپتال کا پورا سٹاف اور ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم کی سربراہی میں پنجاب ایمرجنسی سروس 1122کی پوری ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ہسپتال کے مختلف وارڈوں میں زیر علاج مریضوں کی محفوظ جگہ پر منتقلی کا عمل شروع کرنے کیساتھ ساتھ آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ ریسکیو 1122اور ہسپتال سٹاف نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا‘ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے موگ ایکسرسائز کے دوران ہسپتال سٹاف اور ریسکیو 1122کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان ظاہر کیا ہے کہ یہ دونوں ادارے کسی بھی ناگہانی صورتحال بالخصوص آتشزدگی کے واقعہ سے نمٹنے کیلئے پوری طرح چوکس اور الرٹ ہیں۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دو افراد سے ایک تیس بور پسٹل ‘ ایک بندوق بارہ بور اور ایک 9mmپسٹل برآمد کیا ہے ملزمان محمد نعمان اعوان ساکن مردوال اور نادر شہزاد آرائیں ساکن قائدآباد کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ایف آئی آر کے مطابق قائدآباد پولیس نے ملزم نادر شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تیس بورپسٹل برآمد کیا جبکہ نوشہرہ پولیس نے انگہ روڈ مردوال پر مشکوک حالت میں گھومنے والے نعمان اعوان کو گرفتار کرکے اس سے بندوق بارہ بور برآمد کی دورانِ تفتیش ملزم نعمان سے ایک نائن ایم ایم پسٹل بھی برآمد ہوا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرفراز کالونی کے نزدیک آتشیں اسلحہ سے مسلح رکشہ ڈرائیور حسنین اس کے ساتھی شہزاد سنبلی وغیرہ پانچ افراد نے حملہ کر کے پنجاب کالج کے طالبعلم ظہیر اشفاق ساکن سرفراز کالونی کو شدید زخمی کر دیا‘ مضروب ظہیر اشفاق کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے سٹی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین چند یوم قبل معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام))وحدت کالونی جوہرآباد میں صفت الٰہی نے اپنی سوتیلی ماں کے گھر میں داخل ہو کر ہزاروں روپے مالیت کے دو طلائی کڑے اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ چوری کر لئے سٹی پولیس جوہرآباد نے ریاض بیگم بیوہ نور الٰہی پٹھان کی رپورٹ پر اس کے سوتیلے بیٹے صفت الٰہی کیخلاف زیر دفعات 378 اور440ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ریاض بیگم نے نور الٰہی پٹھان سے اس کی پہلی بیوی کی وفات کے بعد شادی کی تھی۔ گذشتہ روز وہ موضع منگور گئی ہوئی تھی کہ اس کی عدم موجودگی میں اس کے سوتیلے بیٹے نے گھر کے دروازے اُکھاڑ کر طلائی زیورات اور پرائز بانڈ چوری کر لئے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) قائدآباد کے نئے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری غلام سرور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے اُن کی یہ 
تعیناتی ان کے پیش رو اسسٹنٹ کمشنر محمد کلیم کے نوشہرہ تبادلہ کے پیش نظر کی گئی ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی اوخوشاب کی طر ف سے تمام تھا نو ں کے ایس ایچ اوز کو بعدپتنگ فروشوں کےخلاف کریک ڈان کی ہدایات ایس 
ایچ او خوشاب شیخ ظفر کی کاروائی جس میںمحلہ گڈرمیانی خوشاب میں"آصف"کےکارخانہ سےہزاروں پتنگیں برآمدملزمانگرفتار
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

;
ضلع خوشاب کی اہم خبریں ضلع خوشاب کی اہم خبریں Reviewed by Khushab News on 9:24:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.