سوموار 27 فروری 2017 کا اخبار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) 13کلومیٹر سڑک کی تعمیرکیلئے 15کروڑگرانٹ منظور
افتتاحی تقریب 2مارچ کوہو گی، چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب سمیرا ملک سنگ بنیاد رکھیں گی
قومی اسمبلی کے رُکن ملک عزیر خان کی 15کروڑ روپے کی گرانٹ سے منظور ہونے والی کٹھہ تلوکر ڈھاک 13کلو میٹر سڑک کی افتتاحی تقریب 2مارچ کو تین بجے کٹھہ ﷲ موٹر وے روڈ پر تلوکر چو ک میں منعقد ہو گی۔ تقریب میں ضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن محترمہ سمیرا ملک 146قومی اسمبلی کے رُکن ملک عزیر خان اور ضلع کونسل کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہونگے ۔ محترمہ سمیرا ملک سڑک کے تعمیراتی کام کا آغاز کرتے ہوئے سنگ بنیاد رکھیں گی۔ تقریب میں یونین کونسل تلوکر کے تمام مواضعات کے عمائدین بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ تعلیم کا رواں سال 80 ہزار اساتذہ بھرتی کرنیکا فیصلہ.نئی پالیسی کے مطابق پرائمری سکولوں کیلئے صرف خواتین اساتذہ کو ہی بھرتی کیا جائے گا.محکمہ تعلیم نے رواں سال مئی میں 80 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، نئی پالیسی کے مطابق بھرتی گریڈ 14، 16 اور17 میں کی جائے گی۔ پرائمری سکولوں میں گریڈ14 پرصرف خواتین اساتذہ کو ہی بھرتی کیا جائے گا۔ ہائی اور مڈل سکولوں کیلئے گریڈ 16 کے اساتذہ بھرتی ہونگے،پرائمری سکولوں میں اردو، انگریزی اور عربی زبان سکھانے کے ماہر ٹیچرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ درجہ چہارم کے ملازمین کی ہر سال ریکروٹمنٹ کی جاسکے گی، اشتہار کے بعد ریکروٹمنٹ کا عمل دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تھانہ خوشاب کا بستی عسائیاں والی خوشاب میں چھاپہ رستم مسیح نامی ملزم سےپانچ سوسے زائد بوتل شراب برآمد


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآبادبندیال کے رھائشی نوجوان سجادولدحیدرقریشی نےآج صبح گھریلوناچاکی پرپٹرول چھڑک کراپنےآپکوآگ لگالی تشویشناک حالت میں فیصل آبادمنتقل۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب پولیس کا چھاپہ ، 400بوتل شراب برآمد ، منشیات فروش گرفتار ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ٹیم کے ہمراہ محلہ بستی عیسائیانوالی میں چھاپہ مار کر منشیات فروش رستم مسیح کے قبضے سے 400 بوتل غیر ملکی شراب برآمد کر لی
خوشاب پولیس نے محلہ بستی عیسائیانوالی میں چھاپہ مار کر منشیات فروش رستم مسیح کے قبضے سے 400 بوتل غیر ملکی شراب برآمد کر لی ۔ ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)درخت لگانا سنت،شجرکاری مہم کامیاب بنانا ہوگی،کرم الٰہی۔والدین اپنے بچوں کو سرکاری اداروں میں داخل کرائیں،اعجازالحق کا بھی تقریب سے خطاب،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کرم الٰہی بندیال نے کہا ہے کہ درخت لگانا سنت رسولؐ ہے۔شجرکاری مہم سے سکولوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے ہمیں شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا‘ درختوں کی دیکھ بھال اور آبیاری کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔وہ گرلز ہائر سیکنڈری سکول قائدآباد میں محکمہ جنگلات کی طرف سے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ڈی ای او سیکنڈری محمد اعجاز الحق نے کہا کہ تعلیم کی کامیابی کا دارومدار محنتوں پر منحصر ہے۔ہمیں مستقبل کے معماروں پر بھرپور توجہ کی اشد ضرورت ہے۔والدین اپنے بیٹے بیٹیوں کو تعلیم دلانے کیلئے سرکاری اداروں ہی میں رجحان بڑھائیں۔پرنسپل ڈاکٹر راشدہ پروین،قادر یار بندیال،حاجی محمد اقبال اور عبدالستار ودیگر موجود تھے۔



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گورنمنٹ ہائی سکول خوشاب میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ،وزیر اعلی ٰ ہم نصابی سرگرمیاں کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، مجاہد حسین شاہ کا خطاب،گورنمنٹ ہائی سکول خوشاب میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں نواز شریف لورز فورم یوتھ ونگ کے ضلعی صدر مجاہد حسین شاہ مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کریں۔ وزیراعلیٰ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں۔



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب چوہدری طارق جاوید نے منشیات کے مختلف دو مقدمات میں ملوث منظور حسین کو مجموعی طور پر 7سال 4ماہ قید اور 41ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ملزم کے خلاف پولیس تھانہ خوشاب نے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کے الزام دو الگ الگ مقدمات درج کر کے عدالت میں پیش کئے تھے ۔



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج خوشاب سعادت حسین ملک نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد ایوب آرائیں کو ساڑھے چار سال قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ پولیس تھانہ خوشاب نے ملزم کے قبضہ سے منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے چالان فاضل عدالت کو بھجوایا تھا۔فاضل جج نے تھانہ نوشہرہ کے ایک دوسرے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم حیدر علی کو عدم ثبو ت کے پیش نظر بری کر دیا۔ 



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)زرعی ایڈوائزری کمیٹی ضلع خوشاب کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالحمید سنبل کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے علاوہ کسانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کسانوں کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا 145 اے ڈی سی جی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اُنھوں نے کہا کہ ضلع میں کسی بھی جگہ اگر کھاد یا بیج کی بلیک مارکیٹنگ کا کوئی واقعہ پیش آئے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ ذمہ دار افراد کیخلاف کاروائی کی جا سکے۔ 



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رنگپور کے قریب موٹر سائیکل حادثہ میں ایک شخص عبدالحمید وڈھل ساکن ڈیرہ وڈھلانوالہ نورپور جاں بحق ہو گیا145 متوفی کام کے سلسلہ میں موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستہ میں حادثہ کے سبب موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ 



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب کے حکم پر ڈیڑھ سال قبل اغواء ہونیوالی خاتون کیساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا145 تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ برس قبل محلہ عبداﷲ شاہ شیرازی کی رہائشی شادی شدہ خاتون رقیہ بی بی اور اس کی شیر خوار بیٹی کو ملزمان صفدر145 مسماۃ کلثوم اور محمد حسین ڈھلی مسلم شیخ نے اغواء کر لیا تھا اور اس دوران اُسے مختلف مقامات پر لے گئے۔ اس دوران ملزم صفدر اُس کیساتھ زبردستی زیادتی کرتا رہا جس سے وہ حاملہ ہو گئی مغویہ ڈیڑھ برس بعد ملزمان کے چنگل سے نکل کر اپنے والدین کے گھر پہنچی اُس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب کو اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتی کی درخوست دی جس پر سیشن جج خوشاب نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس تھانہ خوشاب نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 376145 365بی145 337جے اور 344ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔
khushabnews
;
سوموار 27 فروری 2017 کا اخبار سوموار 27 فروری 2017 کا اخبار Reviewed by Khushab News on 11:16:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.