آج کی اہم خبریں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گزشتہ صبح تقریباََ پانچ بجے راوالپنڈی سے اوچھالی جانے والی رھدنال کمپنی کی ایک بس بلکسر کے قریب کار کو بچاتے بچاتے پل سے نیچے گرگئی جس کے نتیجہ میں نوشہرہ کا رہائشی احمد شیر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)راولپنڈی روڈپرناڑی کےقریب تیزرفتاربس اورٹرک میں خوفناک تصادم، ایک مسافرخاتون کلثوم بی بی اس کانواسہ جاں بحق، چارمسافرشدید زخمی ہو گئے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 39کے امیر ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ملک محمد ممتاز اعوان کی بیٹی وفات پا گئی‘ اُنھیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحومہ کا جسد خاکی کھوڑہ کے اٹھل والے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں جماعت اسلامی کے مقامی اکابرین ‘ عہدیداروں ‘ کارکنوں اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کے صدر عثمان جنجوعہ نے کہا ہے کہ جوہرآباد کے تاجروں اور چھوٹے دوکانداروں کو مسائل کے گرداب سے نکالنا میری اولین ترجیح ہے شہر کے دس بازاروں میں کاروبار کرنیوالے تاجروں کے مفادات کا مکمل تحفظ کرونگا اور کسی بھی تاجر کی حق تلفی نہیں ہونے دوں گا۔ وہ انجمن تاجران جوہرآباد کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر کسی بھی تاجر کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ مرکزی انجمن تاجران کے دفتر میں آ کر تحریری طور پر آگاہ کرے انشاء اﷲ اس کی ہر ممکن دادرسی کی جائے گی۔ عثمان جنجوعہ نے کہا کہ جوہرآباد کے تاجروں نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ہمیں اپنی نمائندگی کا فریضہ سونپا انشاء اﷲ اپنی ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاؤں گا اُنھوں نے بتایا کہ جوہرآباد کے تمام بازاروں میں انجمن تاجران کی موثر نمائندگی موجود ہے اور ہم ایک ٹیم ورک کے تحت تاجروں کی مشکلات کے ازالہ اور اُنھیں سہولیات مہیا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ممتاز زمیندار ملک انور آہیر انتقال کر گئے‘ مرحوم ملک سرور آہیر اور ملک آصف آہیر کے والد اور ڈاکٹر سجاد ظہور آہیر کے چچا تھے‘ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں خوشاب کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیانمازِ جنازہ میں علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں کار چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں‘ گزشتہ روز جوہرآباد کے نواحی علاقہ اسلم کالونی سے  نامعلوم چوروں نے پاک عرب فرٹیلائزر کمپنی کے اکاؤٹنٹ شعیب قادر جوئیہ کی ملکیتی ساڑھے نو لاکھ روپے مالیت کی کار چوری کر لی‘ سٹی پولیس جوہرآباد   نے نامعلوم چوروں کیخلاف زیر دفعہ تین سو اکیاسیت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک چوروں کا سراغ نہیں ملا۔ ایف آئی آر کے مطابق شعیب قادر نے اپنی کار  رات کے وقت اپنے گھر کے باہر کھڑی کی تھی اور خود سو گیا صبح جب بیدار ہوا تو کار غائب تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران جوہرآباد سے متعدد کاریں چوری ہوئیں لیکن ابھی تک کوئی ایک مسروقہ کار بھی بازیافت نہیں ہو سکی۔ 



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اجمل ندیم نیازی  اور ڈاکٹر راجہ مسعود عالم غنی  کو گریڈ19میں اے پی ایم او کے عہدہ ترقی دے دی ہے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نیشنل بینک چوک جوہرآباد میں آتشیں اسلحہ ‘ کلہاڑیوں’ لاٹھیوں اور چاقوؤں سے مسلح محمد عرفان ‘ عامر سہیل ‘ محمد یار ‘ محمد یاسر اور محمد حسن وغیرہ آٹھ افراد نے حملہ کر کے چک 63ایم بی کے رہائشی عبدالحمید اس کے دو بیٹوں وقاص اور نعمان کو شدید زخمی کر دیا‘ تینوں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے مضروب عبدالحمید کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف اقدام قتل کے الزام میں زیر دفعات 324‘ 148اور149ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین رشتے کا تنازعہ تھا گذشتہ روز ملزمان مسلح ہو کر آئے اور تینوں باپ بیٹوں کو زخمی کر دیا۔ 


محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
;
آج کی اہم خبریں آج کی اہم خبریں Reviewed by Khushab News on 10:33:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.