آصف بھا کی دوستی کے ثمرات


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیہ جوہرآباد کے چیئرمین ملک محمد اشرف اعوان نے کہا ہے کہ سفاری پارک اور چڑیا گھر کے عظیم منصوبوں کے بعد جوہرآباد میں عجائب گھر کے قیام کا منصوبہ صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا کی جانب سے جوہرآباد کے مکینوں کیلئے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ انشاء اﷲ ان تینوں اہم منصوبوں سے خوشاب اور جوہرآباد کے علاوہ ملحقہ علاقوں کے مکین بھی پوری طرح مستفید ہونگے ۔ وہ دفتر بلدیہ جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ شہنشاہِ تعمیرات ملک محمد آصف بھا نے اپنی تمام توانائیاں علاقائی ڈویلپمنٹ اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے وقف کر رکھی ہیں۔ سفاری پارک کا منصوبہ تکمیلی مرحلہ میں ہے جبکہ چڑیا گھر کے قیام کیلئے باقاعدہ فنڈز منظور ہو چکے ہیں اور جوہرآباد میں عجائب گھر کے قیام کیلئے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے اور تخمینہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ صوبائی وزیر
اس خبر کو بھی پڑھیں:چیئرمین بلدیہ جوہرآباد کے پہلے حکم نے ہی تھرتھلی مچادی
 ملک محمد آصف بھا کی جدوجہد کے نتیجہ میں پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے جوہرآباد بائی پاس کے منصوبہ پر کام شروع ہو چکا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ جوہرآباد میں کالج آف ٹیکنالوجی اور خواتین کیلئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام بھی ملک محمد آصف بھا کی عوام دوستی اور مخلصانہ خدمات کے ثمرات ہیں۔ 
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
;
آصف بھا کی دوستی کے ثمرات آصف بھا کی دوستی کے ثمرات Reviewed by Khushab News on 9:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.