وزیر اعلی کا ضلع خوشاب کو تحفہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) صوبائی وزیر آثار قدیمہ ملک محمد آصف بھاء اور ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی اعجاز احمد کا ضلع خوشاب میں عجائب گھر کے قیام کے لیے دورہ اور ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے عقب اور گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج کے ملحقہ رقبہ پر عجائب گھر بنانے کے لیے معائنہ کر کے جگہ کا تعین کر لیا ہے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگی راہنما رضوان بھاء ،نذر حیات بلوچ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی جوہرآباد حاجی محمد اشرف بھی موجود تھے ۔ڈی جی آرکیالوجی نے جگہ کا معائنہ کرکے وہاں عجائب گھر کے قیام کو موزوں قرار دیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر ملک محمد 
یہ خبر بھی پڑھیں: سمیراملک کوکون کونسے ممبران ضلع کونسل پر شک
آصف بھاء نے بتایا کہ عجائب گھر کے قیام کے لیے 24 کنال رقبہ درکار ہو گا جس میں سے 16 کنال رقبہ پر عجائب گھر کی عمارت اور8 کنال رقبہ پر آڈٹیوریم کیفے ٹیریا ا ور منی پارک بنایا جا ئیگا ۔ضلع خوشاب میں عجائب گھر کے قیام کے لیے صوبائی وزیر ملک محمدآصف بھاء نے وزیر اعلیٰ سے استدعا کی تھی کہ ضلع خوشب کا علاقہ قدیم تہذیب و ثقافت پر مشتمل ہے لہٰذااس کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے یہاں عجائب گھر کا قیام بہت ضروری ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دیتے ہوئے ڈائریکٹو جاری کر دیا ۔بعد ازاں صوبائی وزیر ملک آصف بھاء اور ڈی جی آرکیالوجی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر سے ملاقات کر کے انہیں بریف کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے جگہ کی اپرول دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں عجائب گھر کا قیام ضلع خوشاب کے لوگوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک تحفہ ہے ۔
khushabnews
;
وزیر اعلی کا ضلع خوشاب کو تحفہ وزیر اعلی کا ضلع خوشاب کو تحفہ Reviewed by Khushab News on 11:03:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.