نور پور تھل میں منی لانڈرنگ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس کی جانب سے سود خوروں کیخلاف جاری مہم کے دوران دو اور سود خور قانون کی گرفت میں آ گئے‘ نورپورتھل پولیس نے آدھی کوٹ کے رہائشی محمد جمیل کے خلاف جبکہ صدر پولیس جوہرآباد نے ہڈالی کے رہائشی اسد عباس کیخلاف 3/4 منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں ایف آئی آر کے مطابق آدھی کوٹ کے رہائشی محمد وارث دھون نے ملزم محمد جمیل سے 18مارچ 2014ء کو ساٹھ ہزار روپے کی رقم بطور قرض حاصل کی تھی ‘ بد قسمتی سے وہ قرض ادا نہ کر سکا جس کی بنا پر ملزم نے اُسے تین لاکھ روپے مالیت کا ایک
اس خبر کو بھی پڑھیں: تھل کے ماضی حال اور متقبل کے نمائندے
 ایکڑ پلاٹ ہتھیا لیا اور مزید رقم کا تقاضہ کر رہا ہے۔ ہڈالی کے رہائشی احمد نواز نے ملزم اسد عباس سے 80ہزار روپے بطور قرض حاصل کیا تھا اور اصل رقم بمعہ سود ادا کرنے کے باوجود ملزم اس سے پچاس ہزار روپے مزید رقم کا تقاضہ کر رہا ہے۔ 
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
نور پور تھل میں منی لانڈرنگ نور پور تھل میں منی لانڈرنگ Reviewed by Khushab News on 8:42:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.