بعض ڈاکٹرز کی پس پردہ پشت پناہی، نرسوں کا احتجاج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) نرسنگ سکول جوہرآباد میں زیر تربیت نرسیں پرنسپل کی جانب سے کی جانیوالی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف سراپائے احتجاج بن گئیں‘ درجنوں نرسوں نے نرسنگ سکول سے لیکر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس تک احتجاجی ریلی نکالی اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طالبات نے پرنسپل کے مبینہ ناروا رویہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور اُسے فی الفور تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کرنیوالی نرسوں کا کہنا تھا کہ پرنسپل اُنھیں بلا جواز تنگ کرتی ہیں اور اُن سے مختلف مدوں میں بھاری رقوم وصول کی جاتی ہیں جو ان کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے ملنے والے محدود وظیفہ سے ادا کرنا ممکن نہیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے زیر تربیت نرسوں کے احتجاج پر نرسنگ سکول جوہرآباد کی پرنسپل پر لگائے جانیوالے الزامات کی تحقیقات کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نادیہ شفیق کی سربراہی میں پانچ رُکنی کمیٹی تشکیل دیدی اور کمیٹی کو تین یوم کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انکوائری کمیٹی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ‘ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود‘ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر محمود احمد زبیری اور سابق صدر ڈاکٹر سرفراز احمد سیال بطور ممبر شامل ہیں۔ اس ضمن میں جب نرسنگ سکول کی پرنسپل میڈم بلقیس سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ زیر تربیت نرسز کی جانب سے رقوم کی وصولی اور ناانصافیوں کے حوالے سے لگائے جانیوالے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں وہ سکول میں زیر تربیت نرسوں کو سکول کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کی پابند بنانا چاہتی ہیں جسے وہ قبول نہیں کرتیں۔ دریں اثناء زیر تربیت نرسوں کے اس احتجاج کے پیچھے مبینہ طور پر بعض ڈاکٹروں کا ہاتھ ہے ذ رائع کا کہنا ہے اس سارے معاملے میں محکمہ صحت کا ایک سابق ڈاکٹرآفیسر جوکہ سیاسی طور پر متحرک ہے  کچھ مخصوص مقا صد کے لیےس معاملہ میں پس پشت کردار ہے
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

بعض ڈاکٹرز کی پس پردہ پشت پناہی، نرسوں کا احتجاج بعض ڈاکٹرز کی پس پردہ پشت پناہی، نرسوں کا احتجاج Reviewed by Khushab News on 8:39:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.