ننگ وطن گرفتار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پولیس تھانہ جوہرآباد سٹی نے بیرونِ ملک ہیروئن بھرے کیپسول سمگل کرنیوالے بین الاضلاعی گروہ کو گرفتار کر لیا‘ پولیس نے ملزمان محمد اظہر اعوان‘ عمران خان اعوان کے خلاف زیر دفعہ  9سی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ڈی ایس پی جوہرآباد سرکل محمد اکبر خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو مخبری ہوئی تھی کہ ملزمان غریب ‘ بیروزگار لوگوں کو ہیروئن
 بھرے کیپسول کھلا کر بیرونِ ملک بھجواتے ہیں۔ پولیس نے ایک ماہ تک ملزموں کی نگرانی کی جس کے نتیجہ میں انکشاف ہوا کہ ملزمان غریب لوگوں کے پاسپورٹ بنواتے ‘ ان کے ویزے لگواتے اور اُنھیں کیپسولوں میں ہیروئن بھر کر کھلاتے اور بیرونِ ملک بھجواتے۔ اُنھوں نے اس سلسلہ میں چھاپہ مارا تو ملزم محمد اظہر اعوان ساکن شبیر کالونی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے ہیروئن بھرے کیپسول اور ایک لفافہ جس میں 1015گرام ہیروئن تھی برآمد ہوئی۔ جبکہ ملزم عمران خان اعوان ساکن اسلم کالونی کے قبضہ سے ہیروئن بھرے 70کیپسول جن میں
 1037گرام ہیروئن کاٹ کر نکالی گئی برآمد ہوئی۔ ڈی ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزموں کیخلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور مزید اہم انکشاف کی توقع ہے اور گروہ کے دیگر ارکان کے نام بھی سامنے آنے پر متوقع ہے 

khushabnews
ننگ وطن گرفتار ننگ وطن گرفتار Reviewed by Khushab News on 9:03:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.