قیدیوں اور پولیس میں تصادم ،احاطہ کچہری میدان جنگ بن گیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)احاطہ کچہری جوہرآباد میں پیشی پر آئے ہوئے قیدیوں اور پولیس کے مابین تصادم کے نتیجہ میں علاقہ میدانِ جنگ بن گیا145 ہنگامی آرائی کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فرخ سہیل سندھو اور ایس ایچ او محمد اشر ف کرم خیل کی معیت میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے حالات پر قابو پایا۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کی صبح جب شاہ پور جیل سے جوہرآباد کی عدالت میں پیشی کیلئے لائے جانیوالے ملزمان کو بخشی خانہ میں بند کیا جا رہا تھا اس دوران ایک خطرناک ملزم امیر حسین نے تلاشی کے دوران مزاہمت کی اور ہتھکڑی لگوانے سے انکار کر دیا۔ جس پر پولیس اور قیدیوں میں کشیدگی پیدا ہوئی۔ بعد ازاں تھانہ نوشہرہ کے قتل اور ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث خطرناک قیدی ظفر اقبال کو جب پیشی کیلئے عدالت لے جایا جا رہا تھا اس دوران اس کے والد نے اُسے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو پولیس نے قیدی کو آگے بڑھنی
سے روک دیا جس پر قیدی پھٹ پڑے اور پولیس کیخلاف احتجاج شروع کر دیا145 ہنگامی آرائی کے دوران پولیس ملازمین نے بعض قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر قیدی مزید مشتعل ہو گئے۔ کشیدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری جمعیت موقع پر پہنچ گئی اور قیدیوں کو واپس بخشی خانہ میں بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے سیشن کورٹ جوھرآنادپیشی پرآئےقیدیوں کیطرفسےبخشی خانہ میں توڑپھوڑاورکارسرکارمیں مداخلے و مزاحمت کے الزام میں تیرہ قیدیوں کیخؒاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ قبل ازیں ایس ایچ و پولیس تھانہ صدر نے کہا کہ جوھرآبادپیشی پرآئےقتل کےمقدمات میں قیدیوں ظفراقبال کفری امیرحسین کٹھہ عظمت بھوڈوغیرہ نےپولیس سےمزاھمت اورکارسرکارمداخلت کی

قیدیوں اور پولیس میں تصادم ،احاطہ کچہری میدان جنگ بن گیا قیدیوں اور پولیس میں تصادم ،احاطہ کچہری میدان جنگ بن گیا Reviewed by Khushab News on 9:02:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.