پی ایس ایل فائنل کے اگلے دن کی ہیڈ لائن؟


بلا ل سلہری
نومبر 2015 جمعہ کی رات کو تقریبا 9:13 منٹ پر پیرس کے فٹ بال سٹیڈیم میں جہاں ایک فٹ بال میچ جاری تھا خودکش حملہ کیا گیا اس میچ کو دیکھنے اس وقت صدر فرانس بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔ اسی رات تقریبا اسی وقت دو اور جگہ حملے کیئے گئے فرانس میں ایک کنسرٹ ہال اور بار پر ان حملوں میں تقریبا 130 افراد مارے گئے اور 100 افراد زخمی ہوئے۔
ان حملوں سے پوری دنیا میں سوگ کی کفیت طاری ہو گئ فٹ بال کے بین الاقوامی مقابلے جو اس وقت فرانس میں جاری تھے ان کا مستقبل مشکوک ہو گیا تھا۔ مگر اس فرانس کے صدر نے ٹی وی پے ا کر قوم سے خطاب کیا جس کا لب لباب یہ تھا کے وہ بحیثیت قوم دہشتگردوں کے سامنے ہتھیار نہی ڈالیں گے اور فٹ بال کے میچ بھی جاری رہیں گے۔

Image result for download
اب آگلے چار دن بعد جب میچ ہونا تھا تو فرانس کے اس شہر میں 5000 فوجی و نیم فوجی دستے پورے شہر کی سیکورٹی سنبھالے بیٹھے تھے اگر کہا جائے کے اس دن شہر میں کرفیو کا سماں تھا تو غلط نہ ہو گا۔ میچ ہوا اور کوئ بھی ناخوشگوار واقعہ نہی ہوا۔ اس میچ کے اگلے دن یورپ کے تقریبا تمام بڑے اخبارات کی ہیڈ لائن تھی کے " کھیل نے دھشتگردی کو شکست دے دی۔" 
کچھ اسی قسم کی صورتحال کا سامنا آج کل پاکستان کی حکومت کو ہے پی ایس ایل کے فائنل کے لیئے اعتراض کیا جا رہا ہے کے 12000 سیکورٹی اہلکاروں کے نرغے میں کون سا امن کا پیغام جائے گا؟ بات ایک حد تک درست ہے مگر بحثیت قوم ہم کو بھی ایک ضد دیکھانی ہے دہشتگردوں کو کے ہم کو وہ نہ توڑ سکتے ہیں نہ ختم کر سکتے ہیں۔ ہمارے لیئے اصل فتح وہ ہیڈ لائن ہے جو پی ایس ایل کے اگلے دن لگے گی کے " کھیل نے 

دہشتگردی کو شکست دے دی 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  بلال سلہری بنیادی طور پر لاہور سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اب برطانیہ میں مقیم ہیں ۔متوازن اور منطقی سوچ کے مالک ہیں ، سوشل میڈیا پرکرنٹ افیئرز پر ہلکے پھلکے مگر بصیرت سے بھرپور تبصرے کرتے رہتے ہیں ۔پاکستان کے روشن مستقبل کے زبردست خواہاں ہیں ۔مندرجہ بالا تحریر بھی انکی وطن عزیز بارے روشن پہلو کی غمازی کرتی نظر آتی ہے
;
پی ایس ایل فائنل کے اگلے دن کی ہیڈ لائن؟ پی ایس ایل فائنل کے اگلے دن کی ہیڈ لائن؟ Reviewed by Khushab News on 10:58:00 PM Rating: 5

1 تبصرہ:

  1. In sha Allah DahshatGardi Ko Haar Ho ge ,,, Aor Qom jheetay ge ...
    Bahout Achi Tahreer hae Selahri saab

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.