ہر دوکاندار گاہک کو رسید دینے کا پابند ہوگا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے ضلع بھر میں ضروری اشیاء خورد و نوش کی از سر نو قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جس کی رو سے مقررہ قیمتوں سے زائد کوئی دوکاندار اشیاء فروخت نہیں کرئے گا۔نوٹیفیکیشن میں تمام دوکانداروں کو جلی حروف میں پرائس لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور دوکانداروں کو اپنی اشیاء کی فروخت کی رسید بھی گاہکوں کو جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں ۔نوٹیفکیشن کی رو سے 20کلو تھیلا آٹا فی بیگ 720روپے،کھلا آٹا فی کلو 40روپے،باسمتی چاول سپر کرنل نئے 95روپے،باسمتی سپر کرنل چاول پرانے110روپے،اری چاول 45روپے ،دال مسور موٹی 92روپے باریک مقامی150روپے،دال ماش دھلی ہوئی 140روپے،دال مونگ دھلی ہوئی 92 روپے،بغیر دھلی 90روپے، کالا چنا 100روپے،سفید چنا 145روپے،سرخ مرچ 200روپے،بیسن 115روپے، چینی ایکس مل ریٹ پلس 2روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو سکے گی۔دودھ 70روپے فی لیٹر،دہی فی کلو 75روپے،مٹن 550روپے،بیف 280روپے،تندوری روٹی(100گرام( فی 6روپے،نان یا کشمیری روٹی(100گرام( فی 7روپے فروخت کیا جا سکے گا۔علاوہ ازیں پولٹری ،انڈے ،سبزیاں اور فروٹ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہو گا۔
محترم قارئین اگرکلک کرنے پر اسطرح کا پیج نظر آئے اور آپ کو خبر کی تفصیلات پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے تو نیچے دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں

khushabnews
;
ہر دوکاندار گاہک کو رسید دینے کا پابند ہوگا ہر دوکاندار گاہک کو رسید دینے کا پابند ہوگا Reviewed by Khushab News on 8:43:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.